
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
سٹیٹ بینک اور ملتان بینکرز کلب فٹ بال کے فروغ کیلئے ایک پیج پر٬ ایونٹ کے آغاز پر ایس جی نیوز ویب سائٹ کیلئے خصوصی گفتگو میں چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی فٹ بالرز پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ ٹورنامنٹ کی شان بڑھائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی انجم کریں گے ٫ تاہم 11 ستمبر تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ کے ہر میچ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور فٹ بالرز کو بھی ایونٹ کے وی وی آئی پی انکلوژر باکس میں چیئر آف آنر پیش کی جائے گی٫ اور ملک کی نمائندگی پر یادگاری شیلڈ گفٹ کی جائے گی۔دریں ملتان بینکرز کلب کے زیرِ اہتمام پہلا ایس بی پی گورنر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔
چیف منیجر سٹیٹ بینک و صدر ملتان بینکرز کلب جاوید اقبال نارتھ نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 10 بینکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی٬ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو چیمپئنٹرافی کے ساتھ دو لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا ٬ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کیش انعام ملے گا۔ٹورنامنٹ کے بہترین فٹ بالر کو انعام میں موٹر سائیکل دیا جائے گا٬ ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو انٹرنیشنل فٹ بالرز کے دستخط والا فٹ بال ایوارڈ کیا جائے گا۔
چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے دس بینکوں کے لیے ٹیموں کی تشکیل بارے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی معاونت حاصل کی گئی ہے اور ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب ٫ پاکستان بھر سے باصلاحیت فٹ بالرز ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ٬ تاہم ملتان سے باہر کے کسی بھی شہر کے لیے ہر ٹیم میں کوٹہ دو دو کھلاڑیوں کی شمولیت کا رکھا گیا ہے۔
۔