نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم کو بوم بوم( آفریدی ) چیونگم کے بعد فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی مناسبت سے برینڈ فوڈ آئٹمز متعارف کروانے کا خیال آ گیا

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم کو بوم بوم( آفریدی ) چیونگم کے بعد فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی مناسبت سے برینڈ فوڈ آئٹمز متعارف کروانے کا خیال آ گیا٬
ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک کے زیر اہتمام پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایس جی نیوز ویب سائٹ کیلئے خصوصی گفتگو میں چوہدری ذوالفقار علی انجم نے اس سوال پر کہ آپ نے ماضی میں اپنے ایس ایم فوڈز بینر تلے پاپ سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے بوم بوم چیونگم متعارف کروائی جو مقبولیت میں برینڈ بن گئی٬ آج آپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں تو کیا فٹ بال ٬ قومی کھیل ہاکی کے حوالے سے کوئی اور فوڈ برینڈ لانچنگ کرنا چاہیں گے انہوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس کا تو مجھے خیال نہیں آیا تھا اب آپ نے کہا ہے تو غور کیا ٬ سوچا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک کی فٹ بال پروموشن بارے گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی کاوش بارے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ قابلِ تحسین اقدام ہے۔ کھیل نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتی ہیں۔ فٹ بال پاکستان کا بھی مقبول ترین کھیل ہے٬اور بینکوں کے مابین ٹورنامنٹ سے فٹ بال ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے بینکوں کے ملازمین میں ٹیم ورک اور برداشت جیسی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں جو پروفیشنل زندگی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان جاوید اقبال مارتھ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ بینکنگ کمیونٹی کے مابین دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ مثبت سماجی تبدیلی کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سٹیٹ بینک آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میاں محمد جاوید قریشی اور ایگزیکٹو ممبر پی ایف ایف عابد حسین نے کہا کہ ملتان میں اس نوعیت کے ایونٹس سے فٹبال کے کھیل کو وہ مقام ملے گا جس کا یہ حقدار ہے۔ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستان میں بھی نوجوان کھلاڑی بڑی تعداد میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کے ملازمین کو فٹبال کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اس کھیل کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کے میچ میں خوشگوار اور پرجوش ماحول دیکھنے میں آیا شائقین نے بھی دل کھول کر ٹیموں کے حوصلہ افزائی کی ۔ ایونٹ انتظامیہ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور فائنل میچ 11 ستمبر کو ہو گا۔شیڈول کے مطابق آج 28 ستمبر کو ایچ بی ایل اور میزان بنک کی ٹیموں کے مابین میچ  کھیلا جائے گا۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *