عرب صحرائی کرکٹ میدان پرپاکستان٬ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آج 29 اگست سے آغاز

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

عرب صحرائی کرکٹ میدان پر پاکستان٬ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آج 29 اگست سے آغاز ہو رہا ہے ٬ تینوں ٹیمیں رابن راؤنڈ کی بنیاد آپس میں دو دو لیگ میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 7ستمبر کو کھیلا جائے گا٬أج 29 ستمبر کو افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہونگی۔

یہ سیریز ایک لحاظ سے ایشیا کپ کا وارم اپ ہے جو 9 سے 28 ستمبر سےدبئی اور ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔پاکستان ٹیم 30 اگست کو اپنا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔2 ستمبر کو پاکستان کا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف ہوگا۔
4 ستمبر کو پاکستان ٹیم اپنے چوتھے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف مدمقابل ہوگی۔سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے ) شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ اس سہ فریقی سیریز سے ہمیں ایشیا کپ کی تیاری میں بڑی مدد ملے گی اور وہ اس سیریز کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور یہ چیلنجنگ بھی ہوگی جس کے لیے وہ تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔ پاکستان ٹیم اسوقت اچھا کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے میچوں میں بھی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم سلمان علی آغا ( کپتان ) فخرزمان۔صاحبزادہ فرحان۔ صائم ایوب۔ محمد حارث ( وکٹ کیپر) ۔حسن نواز۔ خوشدل شاہ۔ حسین طلعت۔ فہیم اشرف۔ شاہین شاہ آفریدی۔ محمد نواز۔ حسن علی۔ سفیان مقیم ۔ابرار احمد۔حارث رؤف۔ سلمان مرزا اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے.
پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 51 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر ہونگے۔ ان سے قبل بابراعظم۔محمد رضوان۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار سے زائد رنز سکور کرچکے ہیں۔

ٹی 20 میچز اعدادوشمار
پاکستان کو افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف برتری حاصل

ٹی 20 میچز اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف برتری حاصل ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 4 جیتے ہیں۔ افغانستان نے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا ہے جو جیتا ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کے لیے ہمیشہ سے کامیابی کی علامت رہا ہے۔ اس میدان میں پاکستان نے 126 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے83 جیتے ہیں۔ اس میدان میں پاکستان نے9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔2 میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔پاکستان نےافغانستان کے خلاف شارجہ سٹیڈیم میں5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں اس نے 3 جیتے ہیں اور 2 میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔
۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *