گورنرز گولڈ کپ٬ فٹ بال کی پروموشن کہانی٫ ٹیلنٹ کی تلاش٬ نامور فٹ بالرز کی کامیاب جدوجہد کا بیانیہ

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک کے زیر اہتمام پہلا ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ
گورنرز گولڈ کپ٬ فٹ بال کی پروموشن کہانی٫ ٹیلنٹ کی تلاش٬ نامور فٹ بالرز کی کامیاب جدوجہد کا بیانیہ بن گیا٬ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ملتان کے 10 بینکس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں٬ان ٹیموں کو دو مساوی پول میں تقسیم کیا گیا ہے٬پہلے لیگ راؤنڈ میں ہر بینک کی ٹیم کو چار چار لیگ میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا اور دونوں پول کی پوائنٹس کے لحاظ سے دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔
گورنرز گولڈ کپ کا ایک نمایاں پہلو جو آج کی ایس جی نیوز ویب سائٹ سپیشل کا موضوع ہے وہ یہ کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے گیارہ فٹ بالرز کو بھی خصوصی طور پر پذیرائی دی جا رہی ہے اور ان فٹ بالرز کے دستخط آٹو گراف والے فٹ بال ہر میچ کے بہترین فٹ بالر کو بطور ایوارڈ گفٹ کیے جا رہے ہیں٬
یہ سلسلہ پذیرائی کا دراصل فٹ بال کی دو جنریشن کی کہانی بن گئی ہے ماضی کے عظیم فٹ بالرز کو حال کے نوجوان ابھرتے ہوئے فٹ بالرز کے سامنے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور یوں گورنرز کپ فٹ بال کے ذریعے فٹ بال کی پروموشن کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے ۔

 کلب فٹ بالر عابد حسین کے انٹرنیشنل فٹ بالر بننے کی کہانی

ایس جی نیوز ویب سائٹ سپیشل رپورٹ میں آج عابد حسین المعروف بدی بھائی کی کہانی پیش کی جارہی ہے کہ 75ء میں کھیل کے میدان پر فٹ بال کو پہلی بار کک لگانے والے عابد حسین نے حیدریہ کلب سے کھیلنا شروع کیا٬ سٹاپر۔ مڈ فیلڈ کے بعد آہستہ آہستہ محنت شاقہ کے ساتھ تسلسل سے فٹ بال کے پورے میدان کے کھلاڑی بن گئے٬ ابتدائی پانچ برسوں میں سٹی٬ ضلع ٬ ڈویژن کیلئے نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تو اگلے پانچ برسوں میں پنجاب سے ہوتے ہوئے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کا حصہ بن گئے ۔قومی فٹ بال چیمپئن شپ میں میپکو کے جاب فٹ بالر کی حیثیت سے پاکستان واپڈا کی ٹیم کا مستقل حصہ رہے ۔

ایک خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے والے عابد حسین نے اپنی ذاتی حسین ہوم ٹیکسٹائل ملز کے نام سے بھی فٹ بال ٹیم بنا رکھی ہے اور اس ٹیم میں کھیلنے والے فٹ بالر اور کوچنگ سٹاف و آفیشلز کو باقاعدہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔اور اس ٹیم نے پاکستان بھر میں ہونیوالے ٹورنامنٹس میں شرکت کے علاوہ اعزازت بھی حاصل کیے ہیں٬

انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین نے فٹ بال کے فروغ کیلئے اور ضلع سے پنجاب اور فیڈریشن کی سطح پر تنظیم سازی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان خدمات کے صلہ میں انہیں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے٬

عابد حسین کی فٹ بال کے فروغ کیلئے بیمثال خدمات کے اعتراف میں انہیں ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک کی طرف سے پہلے ایس بی پی گورنرز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے خاص مہمان کا درجہ دیا گیا۔ پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ کے فٹ بال ایوارڈ پر آٹو گراف دستخط کروائے گئے ۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *