سلمان مرد بحران اور حارث نے سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف 39 رنز سے کامیابی دلوا دی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سلمان علی آغا کی کیپٹن اننگز اور پیسر حارث رؤف کی چار گیندوں کی بدولت پاکستان نے جمعہ کی رات شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی آغا مین آف دی میچ قرار دیئے گئے٫ پاکستان آج 30 اگست بروز ہفتہ کو اسی مقام پر ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کرے گا، پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے پھینکی جائے گی۔

آغا کی کیپٹن اننگز نے پاکستانی بیٹنگ کو محفوظ کنارے تک پہنچایا٬ افغانی فرید مہنگے باؤلر

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے اپنے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ سلمان نے اننگز کا آغاز 36 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز کے ساتھ کیا جس میں تین چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔ انہوں نے محمد نواز (21رنز٬ دو چھکے٬ایک چوکا٬ 11گیندوں کا سامنا) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے جب پاکستان کا سکور چار وکٹوں پر 83 تک پہنچ گیا تھا۔صاحبزادہ فرحان (21 رنز، دو چھکے٬ ایک چوکا٬ 10 گیندوں کا سامنا) اور فخر زمان (20 رنز،ایک چھکا٬ ایک چوکا٬ 17 بالز کا سامنا) نے بھی ٹاپ آرڈر میں پاکستانی اننگز کو مستحکم بنانے کی جدوجہد میں اپنا حصہ ملایا، باؤلنگ میں افغانستان کے فرید احمد نے 47 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے دو وکٹوں پر 92 رنز بنانے کے بعد 97 رنز تک پہنچتے پہنچتے 7وکٹیں گنوا دیں اور میچ کا کنٹرول کھو دیا

جوابی بیٹنگ میں دووکٹوں پر 92 رنز بنانے والی افغانستانی ٹیم نے صرف چار رنز کے اضافہ کے ساتھ پانچ وکٹیں گنوانے سے میچ کا کنٹرول بھی کھو دیا اور مجموعی 92 رنز سے 97 تک پہنچتے پہنچتے افغانستان کی سات وکٹیں گر گئیں۔ کپتان راشد خان نے سب سے زیادہ 39 اور رحمان اللہ گرباز نے 38 رنز بنائے٬پاکستانی گیند بازوں نے کنٹرول برقرار رکھا۔ حارث رؤف نے 3.5 اوورز میں 31 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر حملے کی قیادت کی، شاہین شاہ آفریدی (2-21)، نواز (2-23) اور سفیان مقیم (2-25) کی مدد سے افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف جیت کی کہانی اعداد و شمار کی زبانی

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان: 182-7، 20 اوورز (سلمان علی آغا 53 ناٹ آؤٹ، محمد نواز 21، صاحبزادہ فرحان 21؛ فرید احمد 2-47)

افغانستان :143 آل آؤٹ، 19.5 اوورز (راشد خان 39، رحمان اللہ گرباز 38؛ حارث رؤف 4-31، شاہین شاہ آفریدی 2-21، محمد نواز 2-23، سفیان مقیم 2-25)

میچ کا بہترین کھلاڑی – سلمان علی آغا (پاکستان)

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *