
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
جانے کب ہوں گے کم٬ اس دنیا کے غم
سیلاب زدہ علاقوں میں ایس جی نیوز سپیشل رپورٹ کے لیے موجود رپورٹر ٬ اینکر و پوڈ کاسٹر فضہ حسین نے لائیو مناظر کے ساتھ اپنی ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ سیلاب زدگان اپنی مدد آپ کے تحت لٹا پٹا سامان لا رہے ہیں.ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں عوامی خدمت راگ الاپنے والے ایسے ایسے انجان دشوار گزار علاقوں میں بھی پہنچ جاتے ہیں کہ جہاں آج بدترین سیلاب بھی نہیں پہنچ پایا٬ فضہ حسین نے مطابق ان کی ملاقات سیلابی علاقہ میں ایک حفاظتی بند پر ایک ایسے خاندان سے ہوئی جسے اپنا گھر بار ایسے بدترین صورتحال میں چھوڑنا پڑا کہ جب علاقہ میں اعلان ہوا کہ سیلابی ریلہ ہماری طرف آریا ہے ٬ اعلان تو سرکاری تھا لیکن محفوظ مقام تک پہنچانے کیلئے کوئی سرکاری کمک نہیں پہنچی حالانکہ سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہو رہا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی٬
ایس جی نیوز سپیشل میں ایسے ہی ایک سیلاب زدہ کشتی بردار گھرانے کے سربراہ نے ایس جی نیوز کو بتایا کہ اگر سرکاری اعلان کر یقین رکھتے تو سیلابی ریلہ میں بہہ چکے ہوتے٬ حکومت کے منتخب ارکان اسمبلی تک ہماری مزاج پرسی کیلئے نہیں آئے ٬
ایس جی نیوز سپیشل رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشتی میں مال مویشی اور اہل خانہ کے ساتھ لٹا پٹا سامان خودہی سیلابی علاقہ کے ایک حفاظتی بند پر اتارا جا رہا ہے اور وہاں بھی کوئی سرکاری کیمپ دستیاب نہیں ہے اور اب اس سیلاب زدہ خاندان کو پیٹ بھرنے کیلئے کھانا کون دے گا مویشی ڈنگر کا چارہ گھاس کیسے اور کہاں سے ملے گا
ایس جی سپیشل رپورٹ کے لب لباب کے مطابق یہ صرف ایک خاندان کی نہیں بلکہ سیلاب زدہ ہر گھرانے کی کہانی ہے اور دوسری طرف سوشل میڈیا پر سرکاری امداد کے خوب چرچے کیے جا رہے ہیں ۔