ویسٹ انڈیز کے سپنر واریکن کی ریکارڈ ساز پرفارمنس نے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کی سرزمین پر 10 آؤٹ کرنیوالے اکلوتے مہمان باؤلر ویسٹ انڈیز کے واریکن کل سے شروع ہونیوالے دوسرے پاک ایسے ویسٹ انڈین سپن باؤلر سمجھے جارہے ہیں کہ جو پلٹ کے وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واریکن کی 10 وکٹوں کی ریکارڈ ساز باؤلنگ (پہلی اننگز 3 ۔ دوسری اننگز میں 7) نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی خطرہ کی گھنٹہ بجا دی ہے۔

ویسٹ انڈیز بھلے رواں سیریز کے پہلے ملتان ٹیسٹ 17تا21جنوری 2025ء میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا گیا لیکن لیکن مہمان ٹیم کے سپنر جومیل ویریکن نے اپنا نام کو کرکٹ ہسٹری کی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کروا لیا واریکن پاکستان میں 10آؤٹ کرنیوالے پہلے ویسٹ انڈین باؤلر بن گئے ہیں وہ کسی بھی مہمان ملک کے پانچویں باؤلر بھی ہیں کہ جنہوں نے دورہ پاکستان میں کسی بھی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ میچ میں 10 بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

ویسٹ انڈین سپن باؤلر جومیل واریکن نے کرکٹ ہسٹری کی ریکارڈ سیریز میں بیسٹ سپنر کی حثیت سے درج کروا لیا ۔واریکن نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں 7 بیٹرز کو اور پہلی اننگز کی تین وکٹوں سمیت پورے میچ میں 10 آؤٹ کرنے کی شاندار کارکردگی دکھائی جومل واریکن کے باؤلنگ کے اعداد و شمار پاکستان میں مینز ٹیسٹ میچ میں کسی مہمان سپنر کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس قرار پائی ہے۔ سری لنکا کے روی رتنائیکے اور بھارت کے کپل دیو پاکستان کا دورہ کرنیوالے دو باؤلرز ہیں کہ جن کا پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے کا ریکارڈ زیادہ بہتر ہے۔ رتنائیکے اور کپل دیو دونوں نے 80ء کی دہائی میں ہونیوالے ٹیسٹ میچوں کی ایک اننگز میں آٹھ 8 پاکستانی بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا تھا ۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *