
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام پہلے ایس بی پی گورنر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بینک الفلاح،الائیڈ بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے حبیب و یونائیٹڈ اور میزان و مسلم کمرشل بینک کے میچز برابر رہے٬ پنجاب بنک،نیشنل بینک ہار گئے٬منگل کے روز پہلے میچ میں الفلاح بینک نے نیشنل بینک کو صفر کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا٬ عامر خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میچ کے مہمان خصوصی فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن آصف لاہوری تھے ان کا ٹیموں سے تعارف کروایا گیا٬ دوسرا میچ برابر رہا٬ حبیب بینک اور یونائیٹڈ بنک ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک گول کرسکے٬ میچ کے بہترین کھلاڑی میں حبیب بنک کے کامران قرا ر پائے٬ اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ریلوے کے سابق فٹ بال کپتان محمد ظفر اقبال تھے ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔
تیسرا میچ الائیڈ بنک اور بنک آف پنجاب کے مابین ہوا٬ الائیڈ بینک نے صفر کے مقابلے میں 6گول سے کامیابی حاصل کی٬ عمر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔چوتھا میچ میزان اور مسلم کمرشل بنک کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ برابر رہا٬ میچ کے مہمان خصوصی ایس او ایس سیکورٹیز کے جی ایم ڈاکٹر جبران لیاقت تھے ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان جاوید اقبال مارتھ،فہیم ارشد، ابتسام خالد میزان بینک کے بہزاد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دریں اثناء شیڈول کے مطابق آج 3 ستمبر بروز بدھ کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے٬ پہلا میچ بینک الفلاح اور سٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جائے گا٬ دوسرے میچ میں ایم سی بی اور حبیب بینک مدمقابل ہوں گے٬ تیسرا میچ میزان بینک اور بینک الحبیب کے مابین ہو گا۔