
: محمد ندیم قیصر (ملتان
: تفصیلات
ملتان بینکرز کلب و سٹیٹ بینک کے زیرِ اہتمام پہلا گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2025ء: لیگ راؤنڈ مکمل ٬ سیمی اور فائنل میچز کے شیڈول میں ایک روز کی توسیع کی گئی ہے٬ تاہم ہفتے کو شیڈولڈ سیمی فائنل ڈے بارش کی نذر ہو گیا٬ اتوار کو بھی بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سیمی فائنل میچز فی الحال ملتوی کر دیئے گئے ہیں٫ سیمی فائنل میچز میں میزان اور الائیڈ بینک کے درمیان مقابلہ ہو گا اور دوسرے سیمی فائنل میں بینک الفلاح اور بینک الحبیب مدمقابل ہوں گے ۔
دریں اثناء ٹورنامنٹ کے لیگ راؤنڈ کے آخری دو لیگ میچز کے نتائج بھی مکمل ہو گئے جن کے مطابق حبیب بنک نے بنک الحبیب کو شکست دے دی اور سٹیٹ بنک کو نیشنل بنک کے خلاف واک اورر مل گیا سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال سٹیڈیم پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیکنڈ کاسٹ لیگ میچ میں حبیب بنک نے بینک الحبیب ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے دی دوسرے اور آخری لیگ میچ میں سٹیٹ بنک کو نیشنل بنک کے مقابلے میں واک اوور دے دیا گیا مقررہ وقت تک نیشنل بنک کی ٹیم گراؤنڈ میں نہ پہنچ پائی تھی٬ چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان جاوید اقبال مارتھ مقابلوں کے نگران اعلیٰ تھے۔