: محمد ندیم قیصر
: تفصیلات
ایشیاء کپ 2025ء: بھارت کا کرکٹ میں سیاست تعصب کا مظاہرہ٬ پاکستان سے میچ تو جیت گیا اخلاقیات میں ہار گیا٬
میچ شروع ہونےسے پہلے ہی سرحد پار سے میچ ’بائیکاٹ‘ کرنے کی کال سے تعصب اور سیاست کی پرچھائیاں گہری ہو گئی تھیں٬ دوبئی سٹیڈیم میں میچ سے پہلے اور بعد میں بھی یہی تاثر ملتا رہا کہ بھارتی کھلاڑیوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے، ہندوستانی ٹیم نے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
پھر، میچ کے بعد کی تقریب میں، ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کو سامنے لا کر بظاہر اس جیت کو ”سیاسی” کیا، جس پر دونوں ممالک نے مئی میں جنگ لڑی٬ اور سوریہ کمار یادیو نے کہا کہ یہ فتح ان کے ملک کے لیے “ایک بہترین تحفہ” ہے۔اور یہ جیت اپنی فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے کہا: “ہماری حکومت اور بی سی سی آئی ایک دوسرے سے منسلک تھے۔ ہم نے ایک کال کی اور یہاں صرف کھیل کھیلنے کے لیے آئے اور انہیں (پاکستان) مناسب جواب دیا۔”
ٹاس کے وقت اور میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان کا مصافحہ نہ کرنا اور میچ کے اختتام پر آئی سی سی روایت کے مطابق مصافحہ کی رسم ادا کرنے کی بجائے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ نہ ملانا بھارتی متعصبانہ رویہ تھا جس کے خلاف ردعمل کے طور پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا میچ کے بعد کی تقریب میں شرکت نہیں کی اور پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ نے اپنے کپتان کا دفاع کیا اور بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری کے رویہ پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا اور کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہےٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی٫پاکستان کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔
پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے وضاحت کی کہ پاکستانی کپتان کی تقریب سے غیر حاضری کی وجہ میچ کے اختتام پر ہندوستانی ٹیم کا “مایوس کن” رویہ تھا۔ہیسن نے مزید کہا ، “یہ اس حقیقت کا فالو آن اثر تھا کہ ہم واضح طور پر میچ کے اختتام پر مشغول ہونے اور مصافحہ کرنے کے خواہشمند تھے ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر و پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے سوشل میڈیا کے پاپولر پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی رویہ کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ بھارت کرکٹ میں سیاست کو لے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں فتوحات کو کھیل کی روح کے مطابق سپورثس مین سپرٹ کے ساتھ شایان شان منانے کی توقع ہے.
دریں اثناء ایشیاء کپ کے اہم میچ کی سمری کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں پاکستان نے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے 40 اور ٹیل اینڈر بیٹسمین شاہین آفریدی کے چار چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے بھارت نے 14 ویں اوور میں مقررہ ہدف تین وکٹیں کھو کر حاصل کیا٬ چار اوورز میں 19 رنز دے کر 3 آؤٹ کرنیوالے بھارتی سپنر کلدیپ یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔