96

اکستان کے  سٹارایتھلیٹ ارشد ندیم ایک اور عظیم سنگ میل کے قریب  ٬ورلڈ چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پہنچ گئے٬ کوچ عبدالرشید ساقی نے 90 پلس تھرو کی پیشگوئی کردی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کے  سٹارایتھلیٹ ارشد ندیم ایک اور عظیم سنگ میل کے قریب  ٬ورلڈ ایتھلیٹکس کے جیولین تھرو فائنل میں پہنچ گئے٬ کوچ عبدالرشید ساقی نے 90 پلس تھرو کی پیشگوئی کردی٬ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 28.85میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا٬ تاہم کینیا اور جرمن ایتھلیٹس کی تھرو ارشد سے کم و بیش چار میٹر تک آگے رہی٬ فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پاکستان کے سٹار ارشد ندیم سے تھرو میں پیچھے رہے۔

ارشد ندیم جو کہ پنڈلی کی تکلیف سے نجات اور سرجری کے بعد دو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت نہیں کر پائے تھے ٬ مکمل صحت یابی اور ایشیاء کا گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پہلی بار ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شریک ہیں اور انہیں گولڈ میڈل جیتنے کی پوری امید ہے٬ اور آج 18 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر سوا تین بجے ہونے والے فائنل مقابلے میں اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ تھرو کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ارشد ندیم کے ابتدائی کیریئر کے کوچ بلکہ ارشد ندیم کی تھرو خصوصیات کو چمکانے میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے ان کے آبائی شہر سے تعلق رکھنے والے استاد عبدالرشید ساقی جو خود بھی اپنے دور میں قومی ایتھلیٹ رہے ہیں ٬ نے ایس جی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ارشد ندیم نے انجری سے صحت یابی کے بعد دانشمندی کا مظاہرہ کیا کہ انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے منعقدہ دو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت نہ کی ٬ اور اپنی پوری توجہ ورلڈ ایتھلیٹکس پر مرکوز رکھی اور پوری امید ہے کہ آج فائنل میں ارشد کی تھرو ان شاءاللہ 90 پلس میٹر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں تھرو کرتے وقت پوری طاقت استعمال نہیں کی جاتی بلکہ فائنل کیلئے انرجی کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے اور ایسا ہی ارشد ندیم نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی کے علاوہ ارشد نے پنڈلی میں کھچاؤ کے ایشو سے نجات کا فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں