76

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ :پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی طے کر لی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ آج 21 ستمبر بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

نوجوان اوپنر صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر غور کیا گیا اور انہیں اوپننگ سے ہٹا کر چوتھے نمبر پر کھلانے کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ صائم ایوب کی بیٹنگ تکنیک مڈل آرڈر میں زیادہ مؤثر ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ حسن نواز کو ڈراپ کیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مڈل آرڈر میں استحکام لایا جا سکے۔فاسٹ بولنگ کے شعبے میں ٹیم مینجمنٹ نے تجربہ کار شاہین شاہ آفریدی اور تیز گیند باز حارث رؤف پر ہی انحصار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائنل فور میں گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے٬ پہلے لیگ مرحلہ میں امارات ٬ عمان ٬ افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایونٹ سے ڈراپ ہو کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس سدھار چکی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں