110

جنوبی افریقہ کے ڈی کاک نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی پاکستان کے خلاف ون ڈے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دورے میں جنوبی افریقی ٹیم دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ ساوتھ افریقہ کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، وہ پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں لہٰذا اب ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈیوڈ ملر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ون ڈے میں میتھیو بریٹزکی عبوری کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے۔کونئنٹن ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

یاد رہے کہ کونئنٹن ڈی کوک ورلڈ کپ 2023ء کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ کونئنٹن ڈی کوک نے وائٹ بال کے دونوں فارمیٹ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کونئنٹن ڈی کوک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان کے لئے روانہ ہو گی مگر روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ 5 اور 6 اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیدول ہے جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلا جائے گا پھر بقیہ دو میچز قذافی سٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے بعد تین ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے جو 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں