: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے 24 جنوری 2025ء سے 23 ستمبر 2025ء تک کی نصف سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق:مریضوں کی رجسٹریشن: 21,509,221 افراد کا اندراج کیا گیا۔دورانِ حمل طبی دیکھ بھال 2,925,441 حاملہ خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔بعد از پیدائش دیکھ بھال : 362,332 ماؤں کو صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔حفاظتی ٹیکہ جات: 1,583,078 بچوں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئیں۔
محفوظ ولادت 294,115 ولادت سرکاری ہیلتھ سسٹم کے تحت محفوظ طریقے سے کرائی گئیں۔
اس رپورٹ کے حوالے سے ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے کہا کہ “جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے قلیل مدت میں ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت و پاپولیشن ساؤتھ پنجاب دن رات محنت کر رہا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں پائیدار تبدیلی لائی جا سکے اور عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
فلڈ ریلیف ہیلتھ کیمپس: جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے، جہاں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد، ماؤں اور بچوں کی دیکھ بھال، ویکسینیشن اور دوائیں فراہم کی گئیں۔
ایمرجنسی میڈیکل رسپانس: موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دور دراز متاثرہ دیہات تک پہنچ کر مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کی گئی۔
متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں کلینکس اِن ویل اور فیلڈ ہاسپٹلز قائم کیے گئے، جہاں مریضوں کو مفت تشخیص، علاج، ویکسینیشن اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صاف پانی کی فراہمی: متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ایکوا ٹیبلٹس تقسیم کی گئیں تاکہ عوام کو صاف اور محفوظ پانی دستیاب ہو اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ کم ہو۔
ڈینگی سرویلنس کو فعال رکھا گیا، گھروں میں لاروہ چیکنگ اور فوگنگ مہمات چلائی گئیں، اسپتالوں میں ڈینگی ڈیسک قائم کیے گئے اور تشخیص و علاج کے لیے اضافی سہولیات فراہم کی گئیں۔ فلڈ اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی گئی تاکہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں۔