: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
بھارت ایشیاء کپ میں سپر فور لیڈر٬ فائنل میں پہنچ گیا ٬ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لیگ میچ کو سیمی فائنل کا درجہ حاصل کر گیا٬بھارت نے ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 41 رنز سے بآسانی شکست دی اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو سپر فور میں پانچ وکٹوں سے ہراچکا ہے٬ پاکستان اور بنگلہ دیش سے سپر فور کے دو میچز میں شکست کے بعد سری لنکا ایشیاء کپ سے پہلے ہی آؤٹ ہو چکا ہے٬ بھارت کے خلاف آخری میچ میں سری لنکا کی جیت بھی بھارت کی فائنل تک رسائی پر اثر انداز نہ ہو سکی کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایک ایک میچ میں شکست اور ایک ایک میں فتح کے بعد یکساں طور پر دو دو پوائنٹ حاصل کر پائے ہیں اور ان دونوں ٹیموں کے مابین سپر فور راؤنڈ میں آخری لیگ میچ اس لحاظ سے سیمی فائنل کی صورت اختیار کر چکا ہے کہ جیتنے والی ٹیم رن ریٹ اور کسی بھی اگر مگر کی سیچوئیشن سے بالا تر ہو کر براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی.
دریں اثنا بدھ کی شب کو بھارت نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر بنگالی ٹائیگرز کو بھی دبوچ لیا٫ بیک ٹو بیک تیز رفتار نصف سنچری سکور کرنیوالے فاتح ٹیم کے اوپنر ابھیشک شرما مین آف دی میچ قرار دیئے گئے٬ قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنیوالی بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ںنائے٬ اوپنرز ابھیشک شرما(صرف 37 گیندوں پر برق رفتار 75 رنز) اور شبھمن گل (17 گیندوں پر 29 رنز ) کے درمیان 77 رنز کی پہلی وکٹ کیلئے پارٹنر شپ ہوئی ٬ مڈل آرڈر ہارڈک پانڈیہ نے 29 گیندوں پر 37 رنز بنائے٬
بنگلہ دیش کی باؤلنگ شیٹ کے مطابق سپنر رشاد حسین نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 آؤٹ کیے ٬ تنظیم الحسن ثاقب 4 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ اڑا پائے٬ تیسرے وکٹ ٹیکر باؤلر مسفیض الرحمان نے ایک وکٹ کیلئے 4اوورز میں 33 رنز کی پھینٹی کھائی۔
جوابی بیٹنگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.3اوورز میں 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی٬ اوپنر سیف حسن نے 51 گیندوں پر 69 رنز پر مشتمل جارحانہ ففٹی اننگز کھیلی٬پرویز حسن ایمن نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنانے والے دوسرے ڈبل فیگر بیٹسمین تھے. بقیہ 9 دیگر بیٹسمین دوہرے ہندسہ میں داخل ہونے سے محروم رہا۔
بھارت کے کامیاب ترین باؤلر کلدیپ یادیو نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر تین بنگالی بیٹرز شکار کیے٬ جسپریت بمرا 4 اوورز میں 18 رنز اور ورون چکر ورتی نے 4 اوورز کے کوٹہ میں 29 رنز کے عوض دو 2 وکٹیں حاصل کیں ۔