75

ایشیاء کپ2025ء فائنل: بھارت کے ساتھ پاکستان کے مقابلہ کی سنسنی خیزی عروج پر پہنچ گئی٬ بھارتی پلڑا بھاری لیکن 8 برس پہلے پاکستان کی چیمپئن ز ٹرافی جیتنے کی بھی گونج

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایشیاء کپ2025ء فائنل: بھارت کے ساتھ پاکستان کے مقابلہ کی سنسنی خیزی عروج پر پہنچ گئی٬ بھارت کی برتری کے باوجود کرکٹ پنڈت پاکستان کو بھی اہمیت دینے پر مجبور ہیں کیونکہ پاکستان نے بعض مواقع پر بھارت کے فیورٹ ہونے کے باوجود اسے دھول چٹا دی٬ چیمپئن ز ٹرافی 2017ء کی مثال سب کے سامنے ہے جب بھارتی مبصرین فائنل میچ سے قبل یہی بول رہے تھے کہ فائنل تو رسمہ کارروائی ہے ٬ بھارت کی جیت یقینی ہے اسی طرح کا بیان بھارتی کپتان سوریا نے ایشیاء کپ میں مسلسل دو کامیابیوں کے کے بعد دیا ہے کہ پاکستان کیسے بھارت کا کانٹے دار حریف ہے کہ دونوں کے درمیان فتوحات کا بہت زیادہ گیپ ہے٬ اور یہ تلخ سہی مگر حقیقت ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم ٹورنامنٹس میں بھارت سے نہیں جیت پایا٬ دوسری طرف چیمپئن ز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں بھارتی ٹیم اور عوام پاکستان کے ہاتھوں اپنی شکست کو اب تک نہیں بھلا پائی ٬ اگرچہ بھارت نے بعد میں پاکستان کو بار بار ہرایا ہے ٬ یہاں تک کہ اب ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل سے دو روز قبل ہی دونوں حریف ممالک کے درمیان مدمقابل ہونے پر پاکستان کی 8 برس پرانی چیمپئن ز ٹرافی فائنل میں سنسنی خیز فتح کا حوالہ دینے لگے ہیں کہ ایشیاء کپ میں پاکستان وہی تاریخ دہرا سکتا ہے اور یہ جیت ایشیاء کپ کے ابتدائی میچوں میں پاکستان کی ہے در پے دو شکستوں کے زخموں پر مرہم بن سکتا ہے

پاکستان بھارت کی 12 فتوحات کے مقابلے میں صرف تین مرتبہ جیت سکا ہے٬ بنگلور میں بھارت شکست پر بہنوئی کے ہاتھوں سالوں کی پٹائی کے میمز .

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں روایتی حریف ممالک کے مدمقابل ہونے سے قبل پاکستان اور کے درمیان اب تک 15 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں٬ بھارت کی 12 بار فتوحات کے مقابلے میں پاکستان صرف 3 بار کامیابیاں سمیٹ سکا ہے٬ پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2007ء کے فائنل میں بھارت کی آخری بال پر سنسنی خیز کامیابی کے مقابلے میں پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء یواےای کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی 10 وکٹوں سے بھاری کامیابی کو بھی یادگار قرار دیا گیا٬ پاکستان کی ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی فتح کا چرچا بھی یوں ہوتا ہے کہ پاکستان نے 2012ء میں بھارت کو اس کی سرزمین پر بنگلور میں 8 وکٹوں سے ہرایا تھا٬ شعیب ملک کے ہاتھوں بھارتی باؤلرز کی پھینٹی کو بہنوئی کے ہاتھوں سالوں کی پٹائی کے میمز بھی بنائے گئے تھے (ثانیہ شعیب شادی کی نسبت )۔ پاکستان نے آخری بار بھارت کو ورلڈ کپ 2022ء میلبورن آسٹریلیا میں 5 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا٬ یوں پاکستان تینوں بار رنز کے تعاقب میں بھارت کے خلاف فتح یاب ہوا ہے۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف یادگار فتوحات میں پہلے ورلڈ کپ 2007ء کا فائنل جیتنا٬جون 2024 نیویارک، ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو صرف 6 رنز کی برتری سے شکست سے دوچار کرنا٬ اور اب ایشیاء کپ2025ء کے پہلے لیگ میچ اور فائنل فور مرحلہ کے سپر مچ میں پاکستان کو بآسانی ہرا دینا٬ شامل ہیں ٫ تاہم فائنل میچ سے قبل پاکستان کی چیمپئن ز ٹرافی 2017ء فائنل میں جیت کی گونج بھارتی ٹیم اور عوام کی نیند سکھ چین حرام کیے ہوئے ہے۔

ایشیاء کپ فائنل سے قبل پاکستان کی سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف فائنل فور مرحلہ میں مرکزی بیٹسمینوں کے فلاپ ہونے کے باوجود ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ و باؤلنگ پر مشتمل تازہ ترین آل راؤنڈ پرفارمنس نے بھی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو فتوحات کے اعدادوشمار سے ہٹ کے پاکستان کی کامیابی کا امکان بھی روشن کہنے پر مجبور کیا ہے۔

ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کا کھیل کی روح کے منافی رویہ٬ رافیل گرنے کے میمز میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی

ایشیاء کپ 2025ء کا فائنل میچ سردمہری کے ایسے ماحول۔ میں کھیلا جا رہا ہے کہ جب رواں برس بھارت پاکستان پر اپنی مسلط کردہ جنگ میں منہ کی کھا چکا ہے٬ اور اس ہزیمت کی پرچھائیاں ایشیاء کپ کے کرکٹ ماحول پر بھی پڑ رہی ہیں کہ بھارت کے سیاسی پنڈت کرکٹ کے شریفانہ کھیل میں بھی سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور ہینڈ شیک کلچر کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیاہے٬ اس حوالے سے پاک بھارت جنگ میں چھ رافیل طیاروں کے زمین بوس ہونے کے میمزبھی ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کے کھیل کے روح کے منافی رویہ کے پس منظر میں پوری دلچسپی سے دیکھے جا رہے ہیں

India’s captain Virat Kohli, right, and teammate Mahendra Singh Dhoni sport camouflage caps before the start of the third one day international cricket match between India and Australia in Ranchi, India, Friday, March 8, 2019. Members and the support staff of Indian cricket team wore camouflage caps as a mark of tribute to the paramilitary soldiers killed in suicide car bombing in Indian controlled Kashmir last month. (AP Photo/Aijaz Rahi)

دھونی اور کوہلی کی آرمی کیپ میں ماڈلنگ

ایشیاء کپ کے دوران پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے باؤنڈری لائن پر بھارتی شائقین کی جملہ بازی کے جواب میں رافیل گرانے اور 0-6 کا نشان بنانے٬ صاحبزادہ فرحان کا بھارت کے خلاف جارحانہ ففٹی کی تکمیل پر بیٹ کو بندوق بنا کر ہوائی فائرنگ سیلیبریشن پر بھارتیوں کا تلملانا جھنجلاہٹ کا مظاہرہ کرنا بنتا نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھارت کی مودی سرکار اپنے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کو اپنی فوج کی آرمی کیپ پہنا کر ماڈلنگ تصاویر ویڈیوز وائرل کر چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں