78

ایشیاء کپ کے سپر مرحلہ میں شاہین نے ٹائیگرز کے پنجوں میں جکڑا ہوا میچ چھین لیا٬ کیچ نہیں بلکہ میچ بنگلہ فیلڈرز کے ہاتھوں پھسل گیا٬ پاکستان فائنل میں بھارت کے مدمقابل آ گیا٬ آفریدی کا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کا نیا ریکارڈ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایشیاء کپ کے سپر مرحلہ میں شاہین نے ٹائیگرز کے پنجوں میں جکڑا ہوا میچ چھین لیا٬ کیچز نہیں بلکہ میچ بنگلہ فیلڈرز کے ہاتھوں پھسل گیا٬ پاکستان فائنل میں بھارت کے مدمقابل آ گیا٬ آفریدی نے مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا٬ شاہین آفریدی ایسے مرحلہ پر بیٹنگ کیلئے کریز پر پہنچے تھے کہ جب پہلے بیٹنگ میں صرف 49 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم واپس پویلین پہنچ چکی تھی٬ آفریدی نےدو زناٹے دار بلند وبالا چھکے جڑنے سے پہلے اور بعد میں کیچز ڈراپ ہونے کے سنہری مواقع حاصل کیے٬ 53 کے مجموعہ پر آفریدی کا کیچ پکڑا جاتا تو بعد میں لگائے دونوں چھکوں کی نوبت بھی نہ آتی٬ آفریدی 13 گیندوں پر 19 رنز بنا کر بالآخر کیچ آؤٹ ہی ہوئے٬ محمد حارث نے 23 گیندوں پر 31 رنز اور محمد نواز کے 15 گیندوں پر 25 رنز کپتان سلمان علی آغا کے 23 گیندوں پر 19 رنز٬ فہیم اشرف کے 9گیندوں پر 14 رنز اور فخر زمان کے 20 گیندوں پر 13 رنز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا٬

بنگلہ دیشی اٹیک باؤلر تسکین احمد نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین آؤٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر پرفارمنس دکھائی٬ رشاد حسین نے 18 اور مہدی حسن نے 28 رنز کے بدلے دو 2 آؤٹ کیے٬ مستفیض الرحمان 33 رنز کے عوض ایک وکٹ لے پائے٬ ان تینوں باؤلرز نے کوٹہ کے چار چار اوورز کروائے٬

جوابی بیٹنگ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ کا ٹیمپو اننگز کے آغاز سے آخر تک نہ بن سکا اور 135 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں پر 124 رنز بن پائے٬شمیم۔حسین نے 30 رنز٬ سیف حسن 18 ٬ نور الحسن 16 ٬رشاد حسین16 اور تنظیم الحسن ثاقب نے 10 رنز کی انفرادی کارکردگی کے زور پر مزاحمت کی لیکن فتح نہ مل پائی ٬

بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن میں اننگز کے آغاز میں شگاف ڈالنے والے شاہین شاہ آفریدی نے 18 رنز دے کر تین آؤٹ کیے تو آل راؤنڈ پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ بھی قرار دیئے گئے رواں ایشیاء کپ میں آفریدی کا یہ دوسرا بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ تھا تو مجموعی طور پر 91 ٹی 20 میچز میں آفریدی نے 10 ویں بار مین آف دی میچ جیتنے والے فاسٹ باؤلر کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا٬ حارث رؤف نے 33 رنز دے کر تین وکٹیں اڑائیں٬ بیٹنگ میں مسلسل ناکام صائم ایوب 16 رنز دے کر 2 اور محمد نواز 14 رنز دے کر ایک وکٹ کے حقدار قرار پائے٬ آبرار احمد کو تین 23 رنز دے کر ایک وکٹ بھی نہ مل پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں