84

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف دو رستم پاکستان نامور پہلوانوں بشیر بھولا بھالا ٬ بلو شیخوپوری اور فن پہلوانی کے مشہور خاندان بجے والا نے بغاوت کردی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف دو رستم پاکستان نامور پہلوانوں بشیر بھولا بھالا ٬ بلو شیخوپوری اور فن پہلوانی کے مشہور خاندان بجے والا نے بغاوت کردی٬ ایک نکاتی ایجنڈا جاری کرتے ہوئے میٹ ریسلنگ کی اصل بنیاد مٹی کے اکھاڑہ کی عظمت اور شان و شوکت کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا٬

ہفتہ کی شام کو ملتان پریس کلب ملتان میں 18 برس رستم پاکستان رہنے والے بشیر بھولا بھالا٬ 8 برس رستمی ٹائٹل رکھنے والے بلو شیخو پوری ٬ مسلم لیگ کے سابقہ دور میں پنجاب کے سپورٹس کوآرڈی نیٹر قمر عباس بھولا (بجے والا خاندان) اور پپو بھارا نے دیگر پہلوانوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں علم بغاوت کرتے ہوئے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی طرف سے محبت ردعمل نہ ملنے کی صورت میں دیسی کشتی کی متوازی فیڈریشن سازی کا الٹی میٹم بھی دے دیا٬ ایک سوال پر انہوں نے اکھاڑوں کی بربادی کا ذمہ دار بھی ریسلنگ فیڈریشن خاص کر نئے صدر کو قرار دیا اور کہا کہ دو دہائیاں قبل جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے فیڈریشن میں داخل ہونے والا  اب ریسلنگ فیڈریشن کے سیاہ و سفید کا مالک بن بیٹھا ہے فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیے جارہا ہے لیکن میٹ ریسلنگ کی اصل بنیاد اکھاڑہ کو اجاڑ دیا ہے اس موقع پر ارشد ہٹاؤ کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں