: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
آغا جی فائنل میچ چاہیئے ۔ ایشیاء کپ تاریخ کے سب سے سنسنی خیز فائنل کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے بھارت کے خلاف چیمپئن کارکردگی کی توقعات آسمان پر پہنچ گئیں.
ایشیاء کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہیں٬ بھارت 8 مرتبہ ٬ سری لنکا 5 اور پاکستان 2 مرتبہ ایشیاء چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا چکا ہے٬ لیکن دونوں روائتی حریف ممالک پہلی بار فائنل میں مدمقابل ہوئے ہیں اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیاء کپ کی ہسٹری میں تیسری مرتبہ میچ کھیلیں گی ٬ لیگ راؤنڈ اور سپر فور مرحلہ میں بھارت اگرچہ پاکستان کو ہرا چکا ہے لیکن کرکٹ پنڈت فائنل میں پاکستان کی ٹیم سے چیمپئن ٹیم کے روپ میں کھیلنے کی توقع کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں چیمپئن ز ٹرافی 2017ء بھی بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ فینز کے دماغ پر نقش ہے کہ جب پاکستان نے لیگ میچ میچ میں بھارت سے شکست کے بعد فائنل میں ٹاکرا ہوا تو بھارت کو آسانی سے شکست سے دوچار کر دیا تھا ۔
ایشیاء کپ 2025ء کی اپنی اکتالیس سالہ تاریخ کے دوران پہلی مرتبہ 50 اوورز کی بجائے ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا گیا ہے اور اس کم از کم اوورز کے فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر اس لحاظ سے بھی بھاری برتری حاصل ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 16 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور پاکستان کو پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2007ء کے فائنل سمیت 13 میچز میں ہرا چکا ہے ٬ ان فتوحات میں گزشتہ برس امریکہ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ اور موجودہ ایشیاء کپ کے پہلے دو ٹی20 میچز میں شکست دینا بھی شامل ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ 2025ء کا فائنل میچ ایسے ماحول میں کھیلا جا رہا ہے کہ میمز میں دونوں ممالک کے درمیان مئی میں لڑی گئی جنگ اور پاکستان کی واضح برتری کی علامات بھی نمایاں ہیں٬ بھارت کے کپتان کو مین آف دی میچ تقریب میں عسکری بیان دینے پر اور پاکستان کے دو کرکٹرز کو جنگی برتری کی علامات بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جرمانہ بھی کر چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی پری فائنل میچ پریس کانفرنس میں بھی بھارتی کپتان کے ہاتھ نہ ملانے٬ میچ کے اختتام پر ہینڈ شیک گلے ملنے کی بجائے اپنے ڈریسنگ روم کے دروازے بند رکھنے جیسے سوالات بھی کیے گئے٬ جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آج 28 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کے موقع پر میچ ٹمپریچر کیا ہو گا۔
پاک بھارت فائنل میچ سے قبل روایتی حریف ممالک کے شائقین اپنے اپنے انداز میں اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں تو اسی ماحول میں کارٹون کے مخصوص لباس میں پاکستان کا ایک کرکٹ پرستار سلمان علی آغا سے اپنی آٹو گراف بک پر یہ ڈیمانڈ کر رہا ہے کہ