92

بھارت نے ایشیاء کپ 2025ء ٹائٹل تو جیت لیا لیکن چیمپئن ٹرافی اپنی روایتی سیاست بازی اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھادی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

بھارت نے ایشیاء کپ 2025ء میں پاکستان کو دو راؤنڈ میچز کے بعد فائنل میں بھی پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل تو جیت لیا٬ لیکن چیمپئن ٹرافی کرکٹ میں اپنی روایتی سیاست اور ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھادی٬ دوبئی سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو فائنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست تو دے دی لیکن کرکٹ میں سیاست کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ سید محسن نقوی سے محض اس لیے چیمپئن ٹرافی وصول نہ کی کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں٬ ایوارڈز تقریب میں انڈین ٹیم کی آمد کا انتظار کیا گیا لیکن جب بھارتی ٹیم پاکستان دشمنی اور تعصب کے دائرہ سے باہر نہ آ پائی تو تقریب ختم کردی گئی اور بھارتی ٹیم ایشیاء کی چیمپئن ٹرافی کے بغیر اپنا فوٹو سیشن کرتی رہ گئی٬ اس دوران دوبئی سٹیڈیم کی لائٹس بجھا دی گئیں٬ اور بھارتی ٹیم ہم چیمپئن چیمپئن کا راگ الاپتے رہ گئی لیکن چیمپئن ٹرافی کے بغیر ہی اسے سٹیڈیم سے ہوٹل روانہ ہونا پڑا۔
قبل ازیں ایشیاء کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہونیوالے پاک بھارت فائنل میچ میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے کامیابی اور ایشیائی ٹائٹل اپنے نام کیا بھارت اس سے قبل 14 ستمبر کو ایونٹ کے لیگ اور 21 ستمبر کو سپر فور مرحلہ کے میچز میں بھی پاکستان کو ہرا چکا تھا اس طرح ایشیاء کپ سمیت بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد واقعہ ہوا ہے کہ جب ایک ٹیم نے دوسری ٹیم کو ایک ہی میگا ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی ہو.تاہم پاکستان اور بھارت کہے بھی کثیر الملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں٬ پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نے پاکستان کو دو بار فائنل میں شکست دی ہے ۔

فائنل میچ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 84 رنز کے بہترین آغاز اور 113 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے باوجود اگلی 8 وکٹیں صرف 33 رنز کے اضافہ کے ساتھ کھادیں اور پوری ٹیم کوٹہ کے 20 اوورز میں 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی٬ اوپننگ جوڑی صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز ٬ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے٬ون ڈاؤن بیٹسمین صائم ایوب 14 رنز٬ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کھاتہ کھولے بغیر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے٬ حسین طلعت صرف ایک رنز٬کپتان سلمان آغا 8 رنز، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔ حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز بنائے بھارت کی باؤلنگ شیٹ کے مطابق کلدیپ یادیو نے اپنے پہلے دو اوورز میں بغیر وکٹ کے 22 رنز کی پھینٹی کھائی لیکن کوٹہ کے آخری دو اوورز میں 4 وکٹیں اڑادیں٬ جسپریت بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے دو دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیاء کپ جیتنے کے مشن میں جوابی بیٹنگ کے دوران بھارتی ٹیم کو 20 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے باعث فکر لاحق ہوئی٬ بھارت کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گری جب ابھیشک شرماث فہیم اشرف کی گیند پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بھارت کی دوسری وکٹ 10 کے مجموعی سکور پر گری گئی٬ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر مدمقابل کپتان سلمان علی آغا کا ایک ناقابل یقین کیچ بن گئے٬ 20 کے مجموعہ پر شبمن گل کو 12 کے انفرادی سکور پر فہیم اشرف نے آؤٹ کر دیا اس مرحلہ پر پاکستان فیلڈرز نے رن آؤٹ اور کیچ آؤٹ کے یقینی مواقع ضائع کر دیئے اور بھارت کی چوتھی وکٹ کی شراکت میں تلک ورما اور سنجو سیمسن نے ففٹی پارٹنر شپ(57رنز) قائم کر دی۔77 مجموعی اسکور پر سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار کا شکار بنے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر تلک نے پہلے محتاط اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 53 گیندوں پر 69 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ کے بھی حقدار قرار پائے. ابھیشک شرما کو ایشیاء کپ 2025ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں