71

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلی مرتبہ سکوررز کو سالانہ کنٹریکٹ دینے کا اعلان پہلے برس کی مدت یکم جولائی 2025ء سے 30 جون 2026ء تک مقرر

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلی مرتبہ سکوررز کو سالانہ کنٹریکٹ دینے کا اعلان پہلے برس کی مدت یکم جولائی 2025ء سے 30 جون 2026ء تک مقرر کی۔ گئی ہے٬اس سے پہلے سکوررز کو صرف میچ فیس ملتی تھی، لیکن اب انہیں باقاعدہ ماہانہ مراعات بھی دی جائیں گی۔ یہ اقدام پی سی بی کی طرف سے کرکٹ کے بنیادی ہیروز کی محنت کو تسلیم کرنے کا بہترین ثبوت ہے۔یہ کنٹریکٹ سکوررز کی محنت اور کردار کو تسلیم کرنے کا ایک بڑا قدم ہے۔

پی سی بی کنٹریکٹ حاصل کرنے والے بیس سکوررز کے نام یہ ہیں.عامر شریف (ایبٹ آباد)عامر منظور فریدی (ملتان) عدنان فاروق (اسلام آباد)عارف عبدالمجید (حیدرآباد)اظہر حسین (لاہور)فیض محمد بلوچ (ڈیرہ مراد جمالی) فاروق الیاس راج (سیالکوٹ) حفیظ الرحمٰن (بہاولپور) جنید شاہ (کوہاٹ) محمد عماد (کوئٹہ) محمد اسلم (لاڑکانہ) محمد عتیق (ساہیوال) محمد ذیشان (راولپنڈی)٬ندیم اختر (پشاور)٬ نجم السعید (لاہور)٬ ناصر خان (سرگودھا) ٬سلمان حسین کاظمی (کراچی)٬ شکیل احمد (راولپنڈی)٬ سید عمران علی (کراچی)٬طاہر صہیب (فیصل آباد)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں