69

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ٬ملتان کے چائنہ من باؤلر فیصل اکرم کی پہلی بار انٹری

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے٬

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا٬دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا۔ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام بابر اعظم، محمد رضوان ٬ شاہین شاہ آفریدی٬عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا٬ سعود شکیل٬عامر جمال، کامران غلام، حسن علی اور خرّم شہزاد٬سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد٬آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیرہیں۔

ملتان کے چائنہ من باؤلر فیصل اکرم پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب٬ انٹرنیشنل کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل

ملتان کے چائنہ من باؤلر فیصل اکرم پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب٬ انٹرنیشنل کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے٬ انہوں نے گزشتہ برس ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا٬ اور اب تک 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں٬ ٹی 20 ریکارڈ کے مطابق فیصل اکرم نے 23 میچز میں 12 بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا٬سال 2023ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنیوالے فیصل اکرم نے اب تک 10 پاکستان کی ٹاپ ڈومیسٹک کرکٹ میں 10 فرسٹ کلاس میچز میں 43 بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا ہے٬ 32 لسٹ اے میچز میں فیصل اکرم کی وکٹوں کی تعداد 48 ہے۔

فیصل اکرم کو پاکستان کے ایسے رینجرز کرکٹ پلیئرز میں شامل کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے تمام ایج گروپ ایونٹس میں مرحلہ وار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا٬ پاکستان کیلئے انڈر 16 ٫ انڈر19 کرکٹ کھیلی اور پھر انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ۔اور اب سب سے بڑا اعزاز ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں