: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کا پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھتا ہے٬معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، نئے مواقع کھل رہےہیں٬ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں٬؛سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، اس سلسلے میں انہوں نےمالم جبہ چیئر لفٹ کا بھی ذکر کیا٬ قائم مقام صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دنیا نے پاکستان کا ساتھ دیا٬ذاتی دکھ کے باوجود امن اور ترقی کا راستہ اپنایا٬شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی٬
قائم مقام صدر مملکت نے ہمسایہ بردارملک افغانستان کے ساتھ باہمی روابط بارے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیہ و تاریخ کے رشتے میں جُڑے ہیں٬پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے٬ سید یوسف رضا گیلانی روائتی حریف ملک بھارت کے ساتھ تعلقات بارے کہا کہ انہوں نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں ممبئی حملوں کے بعد بھارت کو مذاکرات اور تعاون کی پیشکش کی۔ بھارت کو دیرینہ مسائل کشمیر، سیاچن اور دہشت گردی حل کرنے پر زور دیا٬ملک میں امن کو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے٬اتحاد و حکمت سے معیشت مضبوط ہو گی٬ خیبر پختونخوا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں.
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان بارے قائمقام صدر نے کہا کہ مقامی و غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں٬ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے،پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بتدریج ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع تجارت و سیاحت کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے٬کاروبار اور انٹرپرینیورشپ خوشحال پاکستان کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کریں گے،سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں رہنمائی و بااختیار بنانا ضروری ہے٬ سیاحت کے فروغ کے لیے امن و سلامتی کا قیام ناگزیر ہے٬ بطور وزیرِ سیاحت، میں نے مالم جبہ میں چیئر لفٹ قائم کی تھی،دہشت گردی کے خلاف پہلے مذاکرات کی کوشش کی، ناکامی پر فیصلہ کن کارروائی کی گئی،
دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے عسکری وسیاسی اقدامات بارے قائم مقام صدر مملکت کا کہنا تھا کہ متاثرہ 25 لاکھ افراد کی کامیاب بحالی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، میں نے ملالہ یوسفزئی کو بین الاقوامی شہرت سے قبل ہی امن ایوارڈ دیا تھا، پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، عوام و نجی شعبے کا اشتراک معیشت کو مضبوط کرے گا۔