چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات۔ سیریز کے امکانات پر گفتگو

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹیکسن سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان۔ امریکہ اور کینیڈا کے مابین ٹرائی سیریز کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کی ویمنز ٹیمز کے درمیان ایک دوسرے کے ملکوں میں سیریز کرانے پر گفتگو بھی ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا اور اس ضمن میں دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *