محمد ندیم قیصر (ملتان)۔
: تفصیلات
پنجاب کابینہ نے آئینی بل 2025ء کو مسترد کر دیاوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29 ویں اجلاس میں عدلیہ ٬ کھیل ٬ تعلیم ٬ صحت ٬ ٹرانسپورٹ ٬ سولر پاور اور ماحولیات کے مختلف منصوبوں بارے فیصلے کیے گئےپنجاب کابینہ نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز وغیر ہ پر ٹیکس لگانے سے روک دیا ممبربورڈکی نامزدگی کے لئے خصوصی ریسرچ کمیٹی بنانے کا حکم دیا٬
پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں دو روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی٬ رینٹ اے کار سروس پر ٹیکس کم کرکے 15فیصد کرنے کا حکم دے دیا گیا٬ اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ایم بی بی ایس فیس 20 ہزار روپے مسترد کرتے ہوئے 10ہزار ڈالر مقرر کی گئی٬ دیگر صوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
سموگ کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرنے٬ پنجاب میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کا کوئی ایجنڈا نہ روکنے کی ہدایت کی گئی٫ پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو فلٹریشن پلانٹ آپریشنل رکھنے اور غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور بحالی کی اجازت دی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے وزیراعلیٰ آفس Iمیں سپورٹ سٹاف کی بھرتی کا ایجنڈا مسترد کر دیا۔
مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی تاہم یہ فی الحال لاہور میں فعال رہے گا٬ لاہور میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی پراجیکٹ منظور کیا گیا٬ پنجاب بھر میں آٹھ ہزار سے زائد 8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی اور سکول ٹیچنگ انٹرن بھرتی کی منظوری دے دی گئی
انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ریکنسلی ایشن سیل کے 14 پراجیکٹ بیسڈ ملازمین کے معاہدے کی مدت میں توسیع اور پنجاب ایگری کلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 25 آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی٬ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹر کی بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری بھی دی گئی٬ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 10 حساس اضلاع میں 444آسامیاں منظور کی گئیں٬ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں 77 آسامیوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی٬پنجاب میں 379 اضافی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 872 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی نئی آسامیوں کی اصولی منظوری اور کھیلتا پنجاب کے کھلاڑیوں کے لئے ای-بائیکس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔