:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان ڈسٹرکٹ کے تھانہ قادر پور راں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا پولیس کانسٹیبل ساجد پرویز کو قتل کرنے والے ملزم وسیم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی
ایڈیشنل سیشن عدالت ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر قاتل محمد وسیم کو پولیس کانسٹیبل ساجد پرویز کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ملزم محمد وسیم نے سال 2024 میں قادر پورراں کے علاقے چوک جندراہ پر شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل ساجد پرویز کو ناحق قتل کر دیا تھا پولیس تھانہ قادرپورراں نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا جرم ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنا دی۔