: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
اپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ قیدی علیمہ خان سے اختلافات کی صدائے بازگشت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ لیے جانے کی گونج بھی سنائی دینے لگی ہے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے زیر گردش تصدیقی بیان کے مطابق بار بار اصرار کیے جانے عمران خان کے ماضی میں چہیتے اور اب ناراضگی کے شکار گنڈا پور بھی وزارت اعلیٰ شپ چھوڑنے پر بادل ناخواستہ چھوڑنے پر تیار ہو گئے ہیں ٬ ذرائع اس حوالے سے فاٹا زے کے پی میں ضم کیے گئے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کے پی اسمبلی کے سہیل آفریدی کو نئے کے پی وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں ۔
علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ پر تیار ہونے کی اطلاعات کے پس منظر میں جس محرکات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں ٬ ان میں خیبر پختونخوا کابینہ کے دو وزراء کے استعفے اور گنڈا پور کی جانب سے علیمہ خان سے اختلافات دور کروانے کی بعض پارلیمنٹیرینز کی جانب سے کی گئی پیش کش کو سنجیدگی سے نہ لینا بھی شامل قرار دیئے جا رہے ہیں٬ اڈیالہ جیل میں مقید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے گنڈا پور کو وزارت اعلی شپ سے ہٹائے جانے کے دعوے نے بہر حال علی امین پور گنڈا پور کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ہے اس لیے ان کی طرف سے اپنی چیف منسٹری بچانے کی بجائے علیحدگی کو ترجیح دینے کے مبینہ اشارے ملے ہیں ۔