81

گھریلو جھگڑے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر مارا گیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

گھریلو جھگڑے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر مارا گیا٬ افسوس ناک واقعہ کہروڑپکا میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کے تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوئی تو بیوی نے شوہر پر پستول تان لیا ٬ شوہر نے بیوی کے تیور کو سمجھتے ہوئے اور مسلح بیوی منانے سمجھانے کی کوشش میں لگا ہی تھا کہ آپے سے باہر بیوی نے شدید غصہ کے عالم میں فائر کھول دیا ٬ گولی جان لیوا ثابت ہوئی ۔

اس سانحہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی٬ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور قانونی و ضابطہ کی کارروائی مکمل کی ٬ م ق ت و ل شوہر کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں