84

ریلوے ہسپتالوں میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشنرز امبرسمنٹ فنڈ ختم٬ پرائیویٹ ہسپتال مہنگے٬ عمر رسیدہ ملازمین علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہ ہونے پر سراپا احتجاج

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ریلوے ہسپتالوں میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشنرز امبرسمنٹ فنڈ ختم کر دیا گیا بوڑھے بیمار ملازمین علاج کیلئے دربدر ہو چکے ہیں٬ پرائیویٹ ہسپتال مہنگے ہونے کے سبب پنشنرز کو علاج کروانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔ان مشکلات کا احوال  ریلوے پنشنرز کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا گیا جس کی صدارت ملک نذر حسین نے کی مقررین نے ریلوے وزیر،وزیر اعظم اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ضعیف پنشنرز کیحالت زار پر توجہ دیں اور انکے علاج معالجہ کیلئے فنڈز بحال کئے جائیں۔ جبکہ پنشن میں تاخیر بھی ریٹائر ملازمین کیلئے بہت تکلیف دہ ہے انہوں نے کہا ارباب اختیار اپنی تنخواہیں تو بڑھا لیتے ہیں لیکن بوڑھے پنشنرز کی علاج کی مراعات کو ختم کرکے ظلم روا رکھا گیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔

اجلاس سے شریف اعوان، جی آر گرمانی، رانا اکرم،صدر ایسوسی ایشن ملک نذر حسین شیخ حفیظ، محمد رفیق،کریم نواز،شیخ یاسین فاروق انصاری، عبدالسعید خان نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس کے آخر میں گذشتہ چند ماہ کے دوران وفات پانے والے ساتھی کمشنرز کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی٬ اجلاس میں ملک محمد اکرم،بلال صابر،ڑلام عباس،عطا محمد، سراج احمد،حاجی عابد نواز، مقبول احمد نیاز احمد،مہر محمد اسلم، عاشق محمد،اور خلیل احمد نے بھی شرکت کی اس موقع پر علی رضا گیلانی اور عبد نواز کو حج عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں