: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پنجاب بھر میں گندم کی کاشت بڑھانے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک دے دیا گیا اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو ہیں۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مؤثر مشاورتی رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ان مشاورتی رابطوں میں گندم کی پیداوار میں اضافے، کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنانے اور مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے
عمومی ہدایات میں پنجاب حکومت کے ویژن کو واضح کیا گیا ہے کہ گندم کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے حکومت کا فوکس نہ صرف زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے پر ہے بلکہ جدید زرعی تکنیک کے فروغ اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
کاشتکاروں کو یقین دلانے پر زور دیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اپنی اپنی حدود میں ان کی مکمل معاونت کرے گی۔ کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی دستیابی یقینی کو بنایا جائے گا اور محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں رہ کر کسانوں کی رہنمائی کریں گے۔پنجاب حکومت کے کسان دوست ویژن کو مشن کے طور پر فروغ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے حکومت پنجاب کا مقصد مقامی سطح پر گندم کی پیداوار بڑھا کر غذائی خودکفالت حاصل کرنا ہے تاکہ صوبے میں کسی قسم کے بحران سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کی کاشت میں بھرپور حصہ لیں اور جدید زرعی مشینری و بہتر بیجوں کے استعمال کو اپنائیں ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور کسان تنظیموں کے مشترکہ رابطوں میں اس عزم کو اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے گندم کی پیداوار میں ایک نمایاں مقام دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں فریقین اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔