53

ملتان تا وہاڑی 90 کلو میٹر طویل روڈ کے تعمیر و توسیع منصوبہ بارے رپورٹ طلب ٬ تین اضلاع سے گذرنے والی سڑک پر شیڈز اور یادگار بنانے کا فیصلہ جلال پور شیر شاہ موٹر وے سیکشن کھول دیا گیا٬

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

حالیہ بدترین سیلاب سے متاثرہ شیر شاہ تا جلال پور پیر والا 78 کلومیٹر موٹروے سیکشن کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ٬ تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ جلال پور پیر والا سے ہائی وے روڈ پر ڈائیورشن قائم کی گئی ہے اور ٹریفک جلال پور پیر والا سے لودھراں روڈ کے ذریعے رواں دواں رہے گی۔

موٹروے بحالی کے حوالے سے کمشنر ملتان عامر کریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈار علی خان خٹک، ایس ایس پی موٹروے پولیس محمد سرفراز، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، این ایچ اے، محکمہ انہار، ایس این جی پی ایل، ہائی ویز اور پاک فوج کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب سے دیگر متاثرہ حصوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور موٹروے کی مکمل بحالی جلد متوقع ہے۔

ملتان تا وہاڑی 90 کلو میٹر طویل روڈ کے تعمیر و توسیع منصوبہ بارے رپورٹ طلب ٬ تین اضلاع سے گذرنے والی سڑک پر شیڈز اور یادگار بنانے کا فیصلہ

ملتان تا وہاڑی 90 کلو میٹر طویل روڈ کے تعمیر و توسیع منصوبہ بارے رپورٹ طلب ٬ تین اضلاع سے گذرنے والی سڑک پر شیڈز اور یادگار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ٬ کمشنر ملتان عامر کریم خان کو وزٹ کے موقع پر بریفننگ میں بتایا گیا کہ ملتان سے وہاڑی تک روڈ کی تعمیر و توسیع منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے ٬ پنجاب حکومت کی طرف سے تین اضلاع میں مرحلہ وار تکمیل میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے٬ بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے٬ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر ملتان وہاڑی روڈ کے مختلف حصوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ وہاڑی چوک سے بابر چوک تک ساڑھے چار کلو میٹر طویل حصہ 31 دسمبر تک ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے۔ چونکہ سڑک کے اطراف گنجان آباد علاقے واقع ہیں، اس لیے خوبصورتی کے تمام پہلوؤں کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔ گرین بیلٹس میں شجرکاری کی جائے، رنگوں کے دلکش نقش و نگار والے اینٹوں کے فرش بچھائے جائیں اور خوبصورت ڈیزائن کے بجلی کے کھمبے نصب کیے جائیں تاکہ شہر کی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

ملتان تا وہاڑی روڈ توسیع و مرمت منصوبہ کے حوالے سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم چوک پر یا کسی دوسرے موزوں مقام پر یادگار تعمیر کی جائے٬ نو بہار نہر کے پل کی تزئین و آرائش کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔سڑک پر بننے والی آبی گزرگاہیں مقررہ معیار اور فنی اصولوں کے مطابق تعمیر کی جائیں تاکہ پائیداری اور معیار یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر عامر کریم خاں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی ہمواری اور معیار جانچنے کے لیے سٹریٹ ایج ٹیسٹ اپنی نگرانی میں کروایا گیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ملتان تا وہاڑی توسیع و تعمیر منصوبہ کے وزٹ کے موقع پر ایس ای ہائی وے غلام نبی اور ایکسین ہائی وے حیدر علی بھی کمشنر ملتان عامر کریم خان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں