محمد ندیم قیصر (ملتان)
تفصیلات
تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی افغان دارالحکومت پر فضائی بمباری٬ پاک فوج کے میجر سبطین حیدر کی شہادت وجہ بنی٬
پاک فضائیہ نے جنگی طیاروں کے علاوہ مسلح ڈرونز کے میزائلوں سے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود پر حملہ کیا ۔ اس حوالے سے آج اڑھائی بجے ڈی جی آئی ایس پی آر لائیو پریس کانفرنس میں تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے ۔
یاد رہے افغان حکومت نے ہمیشہ طالبان کو افغانستان میں پناہ دینے سے انکار کیا تھا ٬گذشتہ دنوں پاکستان ایران روس و چین کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ میٹنگ میں افغان حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ افغان سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے بند ہونے چاہییں٬افغان حکومت کے کئی دہشت گرد رہنما بدلے میں پاکستان کے اندر خودکش حملوں کی دھمکی دے رہے ہیں ۔