چیمپئنز ٹرافی۔ راولپنڈی سٹیڈیم پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن مکمل، محسن نقوی کا دورہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مین پویلین اور میڈیا باکسز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انکلوژرز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کا مشاہدہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے۔کرسیوں کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی سٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے ۔ 24 فروری کو بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

 

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *