48

ملتان بورڈ سالانہ سپورٹس تقریب٬ پنجاب کالج ملتان گرلز و بوائز میں کھیلوں کا چیمپئن بن گیا٬ کمشنر ملتان نے اوور آل ٹرافیاں ایوارڈ کیں

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بورڈ سالانہ سپورٹس تقریب٬ پنجاب کالج ملتان گرلز و بوائز میں کھیلوں کا چیمپئن بن گیا٬ کمشنر ملتان نے اوور آل ٹرافیاں ایوارڈ کیں٬سنٹرل کالج ملتان بوائز کالجیٹ مقابلوں میں رنر اپ ریا٫ رفاہ کالج خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی٬ یہ سالانہ سپورٹس تقریب تعلیمی بورڈ ملتان کے جوبلی ہال میں منعقد ہوئی٬ڈائریکثر پنجاب گروپ آف کالجز اسامہ بشیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب کالج پچھلی دو دہائیوں سے اوور آل سپورٹس ٹرافی چیمپئن ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بنیاد پر بھی کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالرشپ کے تحت داخلہ جات دیئے جاتے ہیں ۔

کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اپنے خطاب تعلیم کے ساتھ۔ کھیلوں کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بھی خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے پہلی بار ایتھلیٹکس چیمپئن بننے کا اعزاز ملتان بورڈ کی ایتھلیٹکس میں حاصل کیا تھا٬ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے ملتان بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ کھیلوں کے سالانہ مقابلوں بارے رپورٹ پیش کی٫ اس موقع پر سپورٹس انچارج ملک نثار احمد اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں