: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے چھٹی سالانہ سیرت النبی کانفرنس کے سلسلے میں مقابلہ حسن قرات، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا٬ تھری کیٹیگریز مقابلوں میں مختلف سکولز کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مقابلہ حسن قرآت سے ھوا۔ سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ جہانزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے اور جائزہ نعت شریف کی محافل نئی نسل میں عشق مصطفی کو پروان چڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں ایسی محافل رحمتوں اور بر کتوں کے ساتھ دین میں رغبت میں اضا فہ کا سبب بنتی ہیں۔
مہمان خصوصی ڈی ای اُو ایجو کیشن محبوب اشرف، سید اختر علی شاہ، ڈاکٹر فاروق،صدر محمد ندیم قادری، جنرل سیکرٹری ظفر حسین مغل، سینئر نائب صدر اشتیاق احمد نے کہاکہ نوجوان اسلامی تعلیمات اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں، اسی میں کامیابی ہے۔
لیڈیز ونگ نائب صدر میم ثنا اقبال،ماجد خان،شیخ دلشاد نے کہا مدحت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ٬ آپ کا یوم ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا مسلمانوں کے لیے باعث اعزاز اور فضیلت ہے٬ ہمیں ان کی اطاعت کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔
سیرتِ النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے آخر میں تینوں مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران پریس سیکرٹری الطاف حسین، فنانس سیکرٹری محمد قاسم، ڈپٹی پریس سیکرٹری عبدالماجد، سپورٹس ونگ انچارج سکندر علی، اور کوآرڈینیٹر رانا محمد اقبال اور مقابلوں میں شریک سکولز کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔