46

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گیا٬ آج کھیل کے چوتھے روز پاکستان کو کامیابی کیلئے 8وکٹیں اور جنوبی افریقہ کو 226 رنز درکار ہیں٬ کھیل کے تیسرے دن گرنے والی 16 وکٹوں خاص کر پاکستان کی آخری چھ وکٹیں صرف 17 رنز کے اضافہ کے ساتھ گرنے سے میچ میں سنسنی پھیل گئی٬ نعمان علی جنہوں نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں اڑائی تھیں ٬ تیسرے روز کے کھیل کے اختتامی سیشن میں مزید دو اہم بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن میں شگاف ڈالنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان ٹیم کی پہلی اننگز میں چھ آؤٹ کر کے تباہی پھیلانے والے جنوبی افریقہ کے باؤلر سورن نے دوسری اننگز میں بھی چھ وکٹیں اڑادیں اور پاکستان کی پہلی اننگز کی 109 رنز کی لیڈ کے باوجود مجموعی ہدف کو تہرے ہندسوں تک پہنچنے سے روک دیا٬تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک میچ کی صورتحال کے مطابق پاکستان پہلی اننگز 378رنز٬ دوسری اننگز 167رنز٬ جنوبی افریقہ پہلی اننگز 269 رنز ٬ دوسری اننگز 51 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز پر افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 313/6 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی٬ ڈی زورزی نے سنچری مکمل کی ٬ پاکستان نے دوسری اننگز میں 150 رنز تک چار وکٹیں کھو دی تھیں٬ مگر آخری چھ وکٹیں صرف 17 رنز کا اضافہ کر پائیں اور پاکستان کی دوسری اننگز 167کے مجموعے پر سمٹ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں