آئی سی سی چیمپین ز ٹرافی 2025ء کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیمپئن ز ٹرافی کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوتے ہی پر شائقین کا غیرمعمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلہ دیش میچز کی ساری ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہو گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسے ہی چیمپئن ز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا آن لائن موقع دیا تو شائقین کرکٹ نے اپنی پسندیدہ میچز کی ٹکٹوں کی خریداری شروع کردی ۔

پی سی بی کا ٹکٹوں کی خریداری میں عوامی جوش وخروش پر خوشگوار ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی خریداری میں عوامی جوش وخروش کو سراہاہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور ۔ چند گھنٹوں میں ٹکٹوں کی خریداری شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے کرکٹ بورڈ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کا موقع دے گا۔

چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہو گا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 27 فروری کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق دوسرے مرحلے میں تماشائی براہ راست ٹکٹ خرید سکیں گے۔ فزیکل ٹکٹ کی فروخت 3 فروری سے شروع ہو گی۔ 100 سے زائد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹیں خریدی جا سکیں گی۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *