: محمد ندیم قیصر (ملتان
: تفصیلات
پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں پونے چھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے اور رات بارہ بجے کے بعد سے فوری طور پر عملدرآمدبھی کردیا گیا ہے. ٬
رواں ماہ اکتوبر کے آخری دو ہفتوں کے لیے سب سے زیادہ ریلیف پٹرول کے نرخ میں دیا گیا ہے ٬ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 5روپے 66 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور سابقہ نرخ 268 روپے 68 پیسے میں تقریباً پونے چھ روپے کم ہونے کے بعد نیا نرخ 263 روپے 2 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت 1.39 روپے کم کا ریلیف دیا گیا ہے اور ڈیزل کا سابقہ نرخ 276 روپے 81 پیسے تھا جس میں تقریباً ڈیڑھ روپے کمی کے بعد نیا نرخ 275 روپے 41 پیسے طے پایا ہے ۔
لائٹ ڈیزل کے نرخ میں پونے تین روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں سوا تین روپے کا عوام کو ریلیف دیا گیا ہے ٬لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے اور مٹی کے تیل کے نرخ میں 3 روپے 26 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ نامہ کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہو گا۔