44

باجوڑ سے ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ٬ ممبر قومی اسمبلی اور اہلخانہ محفوظ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

باجوڑ سے ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ٬ ممبر قومی اسمبلی اور اہلخانہ محفوظ رہے٬ حملے کی خبر ملتے ہی فورسز ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ٬ حملہ کے بعد کی صورت حال عزیزو اقارب اور حلقہ کی عوام بھی خیر خیریت دریافت کرنے گھر پہنچ گئی۔

دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت، واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے مبارک زیب کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں