پاکستان نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع۔ ٹکٹ کی کم از کم قیمت 350 روپے مقرر

:محمد ندیم قیصر(ملتان)

:تفصیلات

میزبان پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج 4 فروری بروز منگل شام 4 بجے سے شروع ہوگی۔ آن لائن ٹکٹ دستیاب ہوں گے ۔ فزیکل ٹکٹ بھی منگل سے ٹی سی ایس کے آٹھ ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کے لیے دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی کے نئے اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹکٹ کی کم از کم قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ویک اینڈ میچز (پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 8 فروری قذافی اسٹیڈیم میں) اور (فائنل 14 فروری نیشنل بینک سٹیڈیم میں) 500 روپےسے دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025ء سے قبل قذافی سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیم میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے لاہور میں نئے تعمیر ہونے والے انکلوژرز کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت جناح اینڈ پر ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوژرز) میں شائقین کے لیے ہفتہ کے میچ کے لیے 5,000 روپے میں دستیاب ہے، پیر کے میچ کے لیے 4,000 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوژرز) کے لیے شائقین ہفتہ کا میچ 3,500 روپے میں دیکھ سکتے ہیں جبکہ پیر کے مقابلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) شائقین کے لیے ہفتہ کے میچ کے لیے 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کو شائقین اسی انکلوژرز سے 1500 روپے میں ایکشن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پریمیم انکلوژرز (راجاز اور سعید انور) شائقین کے لیے ہفتہ کو سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے 1,500 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کے میچ کے لیے شائقین کے ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپے میں دستیاب ہوگی۔

قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) شائقین کے لیے 350 روپے ( پیر کا میچ) اور 500 روپے (ہفتہ کا میچ ) میں دستیاب ہوں گے۔ مزید برآں فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) شائقین کے لیے 1,000 روپے ( پیر کا میچ) اور 1,500 روپے (ہفتہ کا میچ) میں دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں شائقین گیلری ( ہاسپٹلیٹی باکسز ) سے ہفتہ کے میچ کے لیے 6,000 روپے اور پیر کے میچ کے لیے 5,000 روپے میں ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز (آصف اقبال، نذر محمد، وقار حسن اور یونس خان) کے ٹکٹ شائقین کے لیے بدھ کے میچ کے لیے 350 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

جمعہ کو سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے ٹکٹیں 500 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز (عمران خان، انتخاب عالم، وسیم اکرم، وسیم باری اور شاہد آفریدی) کے داخلے کے ٹکٹ بدھ کے میچ کے لیے 750 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ جمعہ کو ہونے والے فائنل کے لیے 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ مزید برآں، پریمیم انکلوژرز (اقبال قاسم، محمد برادرز، نسیم الغنی) شائقین کے لیے بدھ کے میچ کے لیے 1,000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ جمعہ کے میچ کے لیے ٹکٹ 1,500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد) کے ٹکٹوں کی قیمت بدھ کے میچ کے لیے 1,500 روپے ہوگی جبکہ جمعہ کو فائنل کے لیے اس کی قیمت 2,000 روپے ہوگی۔

یونیورسٹی اینڈ پر واقع وی وی آئی پی انکلوژرز (ماجد خان اور ظہیر عباس) شائقین کے لیے بدھ کے میچ کے لیے 4,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

شائقین جمعہ کے فائنل میچ کے لیے 5,000 روپےمیں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔گیلری کی نشستیں بدھ کے میچ کے لیے شائقین کے لیے 5,000 روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ جمعہ کا میچ شائقین کے لیے 6,000 روپے میں دستیاب ہو گا۔

 

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *