MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today! At HadesBet Casino, players can enjoy the thrill of gaming without the wait, thanks to their impressive fast payout system. Whether you’ve hit a jackpot or simply want to access your winnings quickly, hadesbet ensures that your cash is in your hands in no time, making every gaming experience seamless and satisfying. At BetRolla Casino, exceptional customer support is a top priority, ensuring that players feel valued and heard at every turn. With a dedicated team available around the clock, assistance is just a click away, allowing you to enjoy a seamless gaming experience. Discover more about their commitment to customer care by visiting betrolla today. At CasinoLab, players are greeted with a treasure trove of generous welcome bonuses that set the stage for an exhilarating gaming experience. Newcomers can dive into a world of possibilities, enhancing their initial deposits with substantial matched bonuses and a plethora of free spins, allowing for an extended playtime that sharpens their skills. Discover the excitement and rewards that await you by visiting casinolab today and elevate your online gaming adventure! At GxMble Casino, players can indulge in their favorite games with peace of mind, knowing that robust security measures and a commitment to fair play are at the forefront of its operations. The casino employs advanced encryption technology to protect personal and financial data, ensuring a safe gaming environment for everyone. When you choose to explore the thrilling offerings at gxmble casino, you can trust that every game is regularly audited for fairness, making for an honest and enjoyable gaming experience.
شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، نواز شریف 206

شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، نواز شریف

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور ان شاءاللہ مزید بہتری آئے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔

ملاقات کیلئے آئے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں، وہ بے مثال ہے، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ(ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہاکہ مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہے، نظام کی جو اصلاح مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی، ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا۔سفر آگے بڑھ رہا ہے، واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے، پنجاب کی کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔

ارکان اسمبلی نے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، ٹریکٹر اورجدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر بھی وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔

اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں