
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پنجاب بھر میں تجاوزات کا صفایا کرنے کی مہم میں تیزیپنجاب بھر میں تجاوزات کا صفایا کرنے کی مہم میں تیزی آ گئی دکانوں پر لگے ہوئے شیڈز بھی اس مہم کے دوران دکانوں کے شیڈز اتار پھینکے گئے تو تاجر کمیونٹی میں تشویش پھیل گئی اور تاجر تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دکانوں کے شیڈز کا موزوں سائز مقرر کیے جانے کا مطالبہ کر دیا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیاہے کہ شیڈز کے بغیر کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے کئی روز گزرنے کے باوجود دوکانوں کے اوپر لگے ہوئے شیڈ کے سائز بارے کوئی واضح اعلان نہیں کیا صرف تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کا عمل جاری ہے ماہ رمضان المبارک کی آمد کو چند روز باقی ہیں اور گرمی کے سیزن کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے اسی لئے صوبائی حکومت پنجاب بھر سمیت ملتان میں شیڈکے سائز بارے فوری اعلان کرے دوکانوں کے اوپر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کر چکے ہیں لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہے اگر فوری طور پر شیڈ سائز بارے اعلان نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔مرکزی تنظیم کے شیڈز بارے موقف کی مرکزی صدر خواجہ سلمان صدیقی ۔ خواجہ رضوان صدیقی میاں تنویر لنگاہ سینئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی ۔شیخ عابد علی قریشی، مرزا نعیم بیگ، سلیم خان، ذیشان صدیقی، راؤ لیاقت علی، چوہدری شہباز اختر، شیخ فیصل محمود، وسیم فاروقی،محمد فیصل، حامد علی شاہ، حیدر علی خان،زوہب ودیگر شریک تھے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ صاف ستھرا پنجاب اپنی جگہ مگر تجاوزات اور شیڈ ختم کرنے کی آ ڑ میں غریب محنت کشوں کا روزگار ختم کر کے معاشی بدحالی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور غریب دکاندار پریشان ہیں ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تجارتی اور کاروباری طبقہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ معاشی استحکام میں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کا کردار سب سے زیادہ ہے جو سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس بھی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجر نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت سے تجاوزات ختم کریے تاجر برادری تجاوزات کے حق میں نہیں لیکن تجاوزات اور شیڈ کی آ ڑ میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دکانوں پر شیڈز بارے سرکاری پالیسی واضح ہے اس لیے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران سرکاری اداروں سے تعاون کیا جائے۔