جنوبی افریقہ کے کپتان کے رن آؤٹ ہونے پر پاکستانی فیلڈرز کو نامناسب انداز میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔ آفریدی ۔ سعود اور کامران غلام پر جرمانہ عائد

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سہ ملکی سیریز میں کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کی اننگز کپتان کے رن آؤٹ ہونے کا جشن مناتے پاکستانی فیلڈرز نے اخلاقی حد کراس کرنے کا اعتراف کر لیا آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول 1 قانون کے تحت پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، کیونکہ وہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جو کہ “بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی، امپائر یا دیگر شخص سے نامناسب جسمانی رابطے” سے متعلق ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول1 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کے حوالے سے وضاحت میں 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نا خوشگوار واقعہ بارے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں جب شاہین نے جان بوجھ کر بیٹر میتھیو بریٹزکے کے رن لیتے وقت ان کے راستے میں آگئے تو تکرار بھی کی ۔

فیلڈرز سعود شکیل اور متبادل فیلڈر کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کہ جنوبی افریقی بلے باز ٹیمبا باووما کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ان دونوں نے جشن مناتے ہوئے حد سے زیادہ جوش و خروش میں دکھایا اور جشن مناتے ہوئے افریقی کپتان کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔

سعود اور کامران کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو کہ “کسی بلے باز کی وکٹ گرنے پر ایسا رویہ اپنانے یا زبان استعمال کرنے سے متعلق ہے جو مخالف کھلاڑی کو اشتعال دلا سکتا ہو”۔

تینوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری ڈیوڈ بون کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *