
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
چیمپئنز ٹرافی 2025ء۔۔ ہوم۔گراؤنڈ پر 29 برسوں بعد پاکستانی سرزمین پر آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد کی خوشیوں کو نظر لگ گئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا۔ یہ صرف 11 دنوں میں پاکستان کی کیویز کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست تھی ۔ نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز کے لیگ اور فائنل دونوں میچز میں پاکستان کو پاکستانی میدانوں پر شکست سے دوچار کیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی فتوحات کا کھاتہ بھی نہ کھول پائی ۔
صائم ایوب کی انجریز کا صدمہ پاکستان کی ٹیم سہ نہ پائی تھی کہ عین چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ سے قبل اکلوتے ریگولر اوپنر فخر زمان بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے اور خمیازہ ٹیم کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ 29 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی پاکستانی قوم کی خوشیاں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے باعث دھندلا گئیں۔اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھی بار شکست کھا گیا اور کیویز کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں پہلی فتح کیلئے ترستا رہ گیا مشکل حالات میں سنچری سکور کرنیوالے کیویز بیٹسمین ٹام لیتھم مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
نیوزی لینڈ نے 320 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم 260 رنز بنا پائی
نیوزی لینڈ نے پاکستان نے ٹاس ضرور ہارا لیکن جیت کے عزم کو متزلزل نہ ہونے دیا ۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے 117 دنوں کی مختصر مدت میں تیار کیے گئے نئے نویلے نیشنل سٹیڈیم کراچی پر افتتاحی میچ میں پاکستان کی کمزور باؤلنگ لائن اپ کے خلاف ابتدائی 3وکٹیں 16.2اوورز میں صرف 73 رنز پر کھونے کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ اور پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے وکٹ کیپر بیٹر ٹی لیتھم نے اگلے 21 اوورز میں چوتھی وکٹ کیلیے 118 رنز کی سنچری پلس پارٹنر شپ قائم کردی۔ینگ اور ٹی لیتھم دونوں نے اپنی انفرادی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ ینگ ول نے 113 رنز پر 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 107رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٹی لیتھم نے 104 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کے ذریعے 118 رنز کی جارحانہ ناقابل شکست سنچری اننگز کھیلی ۔ چھٹے نمبر کے بیٹسمین فلپس نے بھی رنزوں جی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے .فلپس نے 39 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 61 رنزوں پر مشتمل ففٹی اننگز کھیلی ۔ فلپس اور ٹی لیتھم کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 74 گیندوں پر تیزرفتار 124 رنز بنائے گئے۔
پاکستانی باؤلرز کو کیویز بیٹرز کو آؤٹ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی
پاکستانی باؤلرز کو کیویز بیٹرز کو آؤٹ کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ سب سے مہنگے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو 10اوورز میں 83 رنز کے بدلے 2 وکٹیں مل پائیں۔ کیویز بیٹنگ کو ابتداء میں دو وکٹوں کا گہرا زخم پہنچانے والے اٹیک باؤلر نسیم شاہ کو بعد میں آنیوالے کیویز بیٹرز نے نشانہ پر رکھ لیا ۔ اور نسیم شاہ نے 10 اوورز کے کوٹہ میں دو وکٹوں کے عوض 63 رنز کی صورت بھاری قیمت چکائی. شاہین آفریدی نے 10اوورز میں کوئی وکٹ لیے بغیر 68 رنز کی پھینٹی کھائی۔اوپننگ پارٹنر شپ توڑنے والے سپنر ابرار احمد کو یہی اکلوتی وکٹ 10 اوورز میں 47 رنز کے بدلے مل پائی۔ پارٹ ٹائم باؤلرز خوشدل شاہ نے 7 اوور میں 40 اور سلمان علی آغا نے 3اوورز میں 15 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔
ابتدائی خسارہ کے بعد دو سنچری پارٹنرشپ نے کیویز اننگز کو مستحکم کیا
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ابتداء میں خسارہ اٹھایا ۔ بعد میں دو سنچری پارٹنرشپ نے کیویز اننگز کو مستحکم کیا۔نیوزی لینڈ کی اوپننگ پارٹنر شپ 39 رنز پر ٹوٹی۔ دوسری وکٹ مجموعی سکور 40 ۔ تیسری 73 رنز پر گری۔نیوزی لینڈ کو چوتھی وکٹ کا خسارہ 191 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا اور پانچویں وکٹ 316 رنز پر گری۔ ٹی لیتھم نے ینگ کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلیے 118 رنز کی اور پانچویں وکٹ کیلئے 124رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
جیت کیلئے 320 رنز کا ہدف لیکن نفسیاتی دباؤ کے شکار پاکستانی بیٹسمینوں نے 15 اوورز بھی ڈاٹ کھیل ڈالے
جیت کیلئے 320 رنز کا ہدف لیکن نفسیاتی دباؤ کے شکار پاکستانی بیٹسمینوں نے 15 اوورز بھی ڈاٹ کھیل ڈالے۔ انجریز کے شکار فخر زمان کا بیٹنگ نمبر تبدیل ہونے سے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن بھی اپ سیٹ ہو گئی ۔ 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حد سے زیادہ محتاط بیٹنگ نے فی اوور رنز کی اوسط کا بھاری بوجھ تلے بھی پاکستانی بیٹسمینوں دبا دیا وکٹیں بھی گرتی گئیں۔ زخمی فخر زمان کو ٹو ڈاؤن نمبر پر بیٹنگ کیلئے ایڈجسٹ کیا گیا۔ لیکن وہ 41 گیندیں کھیل کر 24 رنز بنا پائے۔ سعود شکیل اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔سعود شکیل 19 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا پائے کپتان محمد رضوان ون ڈاؤن پوزیشن پر 14 گیندیں کھیل کر صرف 3 رنز بنا پائے۔طیںب طاہر نے 5 گیندوں پر ایک رنز بنا کر وکٹ گنوائی ۔نسیم شاہ 15 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلیکشن پر تنقید کا نشانہ بننے والے خوشدل شاہ اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے رنز بنانے میں تیزی دکھائی لیکن مسلسل گرتے ہوئے رن ریٹ اور اپنی وکٹ دونوں کو نہ سنبھال پائے۔حارث روف نے بھی گیندوں سے دو گنا زیادہ رنز بنائے خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر جارحانہ 69 رنز کی ففٹی پلس اننگز کھیلی۔ جس میں 10 چوکے 1چھکا شامل تھا۔سلمان علی آغا نے6 چوکوں اور 1چھکا کے ذریعے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی . حارث رؤف نے3 چھکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 19 رنز بنا کر چیمپئنز ٹرافی کے فینز کو خوش کیا شاہین آفریدی نے 13 گیندوں پر 14 رنز۔ نسیم شاہ نے 15 گیندوں پر 13 رنز بنائے ان دونوں ٹیل اینڈر بیٹرز نے ایک ایک چھکا بھی لگایا۔ ابرار احمد کوئی گیند بھی نہ کھیل پائے اور زیرو پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 8رنز۔ دوسری 22۔ تیسری 69. چوتھی 127 پانچویں 128۔چھٹی 153. ساتویں 200 ۔ 8ویں 229 ۔ 9ویں اور 10ویں وکٹیں 260 رنز پر گرگئیں پاکستان کی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کا تجزیہ۔ پاکستانی باؤلرز کے چھکے چھڑوانے والے فلپس کو پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی نشانہ پر رکھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کا تجزیہ کیا جائے تو پاکستانی باؤلرز کے چھکے چھڑوانے والے فلپس کو پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی نشانہ پر رکھا۔ 39 گیندوں پر 61 رنز بنانے والے فلپس کو 9اوورز میں 93 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی اور وہ اؤٹ بھی کوئی نہ کر پائے۔دوسری طرف رنز دینے کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کو پاکستانی سرزمین پر پاکستانی ٹیم کو شکست دینے والے کیویز کپتان اپنی ٹیم کی باؤلنگ اوسط میں مہنگے باؤلر ثابت ہوئے انہوں نے 10 اوورز میں 66 رنز دیئے تاہم 3 آؤٹ بھی کیے ۔ سیکنڈ اٹیک باؤلر ول اوروکی نے 9 اوورز میں 47 رنز دے کر 3 بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔این سمتھ نے 2اوورز میں 10 رنز کی اوسط سے 20 رنز دے کر ایک آؤٹ کیا۔ بریسویل نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک آؤٹ کیا۔ سب سے کفایتی اٹیک باؤلر ہینری نے 7.1 اوورز میں ایک میڈن اوور بھی کروایا اور 3.41 کی اوسط سے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔