
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان بورڈ کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس سال امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 44 ہزار 7 سو 55 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 75 ہزار 4 سو 38 امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیابی کی مجموعی شرح 52 عشاریہ 11 فیصد رہی.امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 458 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے
ریگولر طلبہ میں سائنس گروپ کے امیدواروں نے 56 عشاریہ 36 فیصد کامیابی کے ساتھ سبقت حاصل کی، جب کہ ہیومینٹیز گروپ میں کامیابی کا تناسب 52 عشاریہ 14 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر ریگولر امیدواروں کی کامیابی کی شرح 56 عشاریہ 2 فیصد رہی ۔
دوسری جانب پرائیویٹ طلبہ کی کیٹیگری میں سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب صرف 41 عشاریہ 42 فیصد رہا، جب کہ ہیومینٹیز گروپ میں یہ شرح 38 عشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 41 عشاریہ 10 فیصد رہی.ڈسٹرکٹ وائز نتائج میں ضلع ملتان بازی لے گیا، جہاں کامیابی کی شرح 55 عشاریہ 47 فیصد رہی۔ خانیوال 50 عشاریہ 3 فیصد کے ساتھ دوسرے، لودھراں 49 عشاریہ 89 فیصد کے ساتھ تیسرے، اور وہاڑی 49 عشاریہ 69 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔