چیمپئنز ٹرافی 2025ء ۔ بھارت میچ اور بنگلہ دیش دل جیت گیا۔ شبمن گل اور توحید کی یادگار سنچری اننگز ۔ روہیت شرما نے اکثر پٹیل کی ہیٹرک وکٹ ڈراپ کر دی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیمپئنز ٹرافی 2025ء ۔ بھارت میچ اور بنگلہ دیش دل جیت گیا۔ شبمن گل اور توحید کی یادگار سنچری اننگز ۔ روہیت شرما نے اکثر پٹیل کی ہیٹرک وکٹ ڈراپ کر دی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ہائبرڈ فارمولہ کے تحت دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے شکست تو دے دی لیکن میچ کی ابتداء میں انتہائی مشکلات سے دوچار بنگلہ دیش کی اننگز کو مڈل آرڈر توحید کی سنچری اننگز نے سنبھالا دیااور 228 رنز پر مشتمل ایک ایسے معقول ٹوٹل تک پہنچنے میں مدد دی کہ جس تک پہنچتے پہنچتے بھارت کی وکٹیں تو 4 گریں مگر جارح مزاج بیٹنگ لائن کو 46.3اوورز کھیلنا پڑے۔ ایک وقت میں بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم صرف 35 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی اور اکثیر پٹیل یکے بعد دو آؤٹ کرنے کے بعد ہیٹرک پوزیشن پر تھے کہ نئے آنیوالے بیٹر جاکر علی کا سلپ میں کھڑے ہوئے فیلڈر روہیت شرما نے ہاتھوں میں آیا ہوا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ اور شرما شرمندگی کے عالم میں ہاتھ مسلتے دکھائی دیئے ۔جاکر علی نے ڈراپ کیچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اور نصف سنچری بنا ڈالی۔ توحید اور جاکر علی کے درمیان 154 رنز کی پارٹنر شپ بنگلہ دیش کی اننگز کو دو سو رنز کے پار لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوئی۔اور توحید نے اپنی سنچری بھی مکمل کر لی ۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ صرف ایک رنز پر ٹوٹی تو دو رنز پر دوسری وکٹ گر گئی 26 پر تیسری۔ 35 کے مجموعے پر چوتھی اور پانچویں وکٹیں گر گئیں۔ کیچ ڈراپ ایڈوانٹیج ملنے پر چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں مجموعی طور پر پورے میچ کی بھی سب سے بڑی 154 رنز کی پارٹنر شپ جاکر علی اور توحید نے بنائی چھٹی وکٹ 189رنز پر گری تو وکٹیں گرنے کی پت جھڑ لگ گئی۔ اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو ابھی 50اوورز کے کوٹہ کی دو گیندیں باقی تھیں۔ اوپنر سومیا سرکار۔ ون ڈاؤن بیٹسمین این شانٹو ۔ تنظیم حسن ثاقب اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم چاروں بیٹسمین کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اوپنر تنزید حسن نے 25 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 25۔ راشد حسین نے 12 گیندوں پر 2چھکوں اور ایک چوکا کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ مہدی حسن مرزا 10 گیندوں پر ایک چوکا لگا کر بھی 5رنز تسکین احمد 6 بال کھیل کر 3 رنزبنا سکے۔ سنچری میکر توحید کے پورے سو رنز پر مشتمل اننگز میں 2چھکے ایک چوکا شامل تھا انہوں نے 118 گیندوں کا سامنا کیا۔ ففٹی میکر جاکر علی نے 114 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

بھارت کے وکٹ ٹیکر باؤلرز میں سے محمد شامی نے 10 اوورز میں 50 رنز بنا کر 5 آؤٹ کیے۔ ہرشیت رانا نے 7.4اوورز میں 31 رنز دے کر 3 بیٹسمینوں کو پویلین چلتا کیا اکثیر پٹیل نے 9اووز میں 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

بنگلہ دیش کے 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز شبمن گل اور روہیت شرما نے 69 رنز کا معقول آغاز فراہم کیا شرما 36گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ون ڈاؤن بیٹر ویرات کوہلی 38 گیندوں پر 22رنز (1چوکا) بنا کر پویلین کو واپس لوٹ گئے تو اس وقت مجموعی سکور 112رنز تھا۔133رنز پر تیسری وکٹ گری شریاس لیئر 15 گیندوں پر 17رنز(2چوکے) بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 144 کے مجموعہ پر پٹیل 8 رنز بنا کر بنگلہ دیشی باؤلنگ کا چوتھا شکار بن گئے ۔ اس مرحلہ پر جم کر کھیلنے والے نوجوان اوپنر شبمن گل کا بھرپور ساتھ وکٹ کیپر راہول نے دیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی ۔ راہول 47 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے راہول کی اننگز میں 2چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا ۔ شبمن گل نے وننگ سٹروک سے پہلے اپنی سنچری بھی مکمل کر لی ۔ شبمن 129گیندوں پر 101 رنز (2 چھکے اور9 چوکے ) شامل تھے ۔

ان دونوں نے 154 رنز کی شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کو ایک اہم موقع پر سہارا دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بولرز کے پاس دفاع کے لیے ایک اچھا ٹوٹل موجود ہو۔

جاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن توحید ہردوئے نے سنچری سکور کی اور وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے انڈیا کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا تاہم انڈیا نے یہ ہدف شبمن گل کی سنچری کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایک موقعے پر بنگلہ دیش کے سپنرز کی اچھی بولنگ کے باعث انڈین بیٹنگ مشکل میں تھی اور پاور پلے کے بعد سے باؤنڈری لگانا ان کے لیے انتہائی دشوار ہو چکا تھا تاہم شبمن گل اور کے ایل راہول کی ذمہ دارانہ شراکت نے انڈیا کو پار لگا دیا۔

بنگلہ دیش کے اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جبکہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے پویلین لوٹایا جبکہ تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کی جانب سے انجری کے بعد واپس آنے والے محمد شامی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر انڈیا کی جانب سے شبمن گل کے سنچری جبکہ روہت شرما نے 41 اور کے ایل راہل نے 34 رنز سکور کیے اور انڈیا کو جیت سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کیا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں انھیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈیا اب اپنا اگلا میچ میزبان پاکستان کے خلاف دبئی کھیلے گا۔

ایک صارف رشبھ دتا نے لکھا کہ ایک مشکل پچ پر اس ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا لیکن شمن گل اور کے ایل راہل نے عمدہ شراکت قائم کی، اب تمام نظریں پاکستان اور انڈیا کے میچ پر ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’آج انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کیا اور روہت اور وراٹ دونوں ہی اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے‘‘۔

امبیکا نامی صارف نے لکھا کہ ’’دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کو اس ہدف کے تعاقب میں مشکلات ڈالنے پر بنگلہ دیش کے بولرز کو سلام لیکن ان کی بیٹنگ اس سے بہت بہتر کر سکتی تھی‘‘۔

صارفین کی جانب سے شبمن گل کی سنچری کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آج شبمن گل نے میچ فنش کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ اب ان کا نام ایک مختلف لیگ کے کھلاڑیوں میں لکھا جائے گا۔

دانیال نامی صارف نے لکھا کہ ’’مشکل پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا پاکستان کو انڈیا سے سیکھنا چاہیے‘‘۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *