
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
افغان ٹیم کا چیمپئن ز ٹرافی 2025ء سے قبل انگلش برادری کی میچ بائیکاٹ مہم کا قذافی سٹیڈیم میں منہ توڑ جواب ۔ ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔ابراہیم زردران نے چیمپئن ز ٹرافی کی سب بڑی سنچری اننگز (177رنز) بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا تو آل راؤنڈر عظمت اللہ عمر زئی انگلش بیٹنگ لائن پر کاری ضرب لگائی اور 5 انگلش بیٹسمینوں کے قدم اکھاڑ پھینکے اور اس قبل اپنی اننگز میں 31 گیندوں پر جارحانہ 41 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 325 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کرکٹ مبصرین 146گیندوں پر پونے دو سو رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے ابراہیم کے ساتھ مین آف دی میچ ایوارڈ میں عظمت اللہ عمر زئی کی ساجھے داری بھی چاہتے تھے لیکن آئی سی سی جیوری نے اکیلے ابراہیم زردران کو مین آف دی میچ قرار دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ زردران نے ایسے مشکل حالات میں 12 چوکوں اور 6 چھکوں سے مزین سنچری 121رنز کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلی کہ جب افغانستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 37 رنز پر گر چکی تھیں۔ زرداران کی 177 رنز کی بدولت ہی لوئر بیٹنگ آرڈر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے بیٹسمینوں کو بھی اتنی ہمت حوصلہ اور اعتماد دیا کہ محمد نبی نے صرف 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز اور عظمت اللہ عمر زئی نے 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکا سے تقویت پاتے ہوئے 41 رنز جوڑ لیے۔
جوابی بیٹنگ میں انگلش مڈل آرڈر جے روٹ نے 111گیندوں پر ایک چھکے 11چوکوں سے مزین 122رنز کھیل کر اپنی ٹیم کی میچ جیتنے کی امید کو قائم رکھا ان کا ساتھ کپتان بٹلر اور بکٹ نے الگ الگ 38 رنز اور بروک نے 25 رنز بنا کر ضرور دیا لیکن پوری انگلش ٹیم اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر317 رنز بناکر چیمپئن ز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں نہ صرف شکست کھائی بلکہ ایونٹ سے بھی اپنے آخری لیگ میچ سے قبل ہی آؤٹ ہو گئی۔
مین آف دی میچ ابراہیم زردران کا چیمپئن ز ٹرافی کی تاریخ کی سب بڑی سنچری اننگز
انگلش باؤلنگ کے مشکل حالات میں چھکے چھڑوانے والے افغانی اوپننگ بیٹسمین ابراہیم زردران کی 177 رنز پر مشتمل سنچری اننگز چیمپئن ز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز قرار پائی۔ انہوں نے سب بڑی انفرادی اننگز کی دوڑ میں دنیائے کرکٹ کے 9کلاسک جارحانہ بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان میں انگلینڈ کے بکٹ(165رنز) نیوزی لینڈ کے ناتھن ایسل (145ناٹ آؤٹ ) ۔ زمبابوے کے اینڈی فلاور(145رنز). بھارت کے سارو گنگولی (141رنز) جنوبی افریقہ کے گریم۔سمتھ(141رنز)۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن (136 ناٹ آؤٹ) ۔سری لنکا کے کمارا سنگا کارا(134 ناٹ آؤٹ) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل(133 ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔
چیمپین ز ٹرافی میں افغان ٹیم کے بائیکاٹ مہم چلانے والی نگلش عوام کو بالآخر کرکٹ میدان میں بھی منہ کی کھانا پڑی
چیمپین ز ٹرافی 2025 ء کا شیڈول مہینہ ڈیڑھ مہینہ کی تاخیر سے طے پایا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو لے کر آسٹریلیا اور انگلینڈ میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں افغانستان کے خلاف نہ کھیلنے اور میچ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل پڑی تاہم ان دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ نے عقل کا مظاہرہ کیا اور عوام کی مہم کو اہمیت نہ دی اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ اگرچہ انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے افغانی ٹیم کے ذہن میں بھی صرف کرکٹ ہی سمائی ہوئی تھی لیکن میچ کا جو نتیجہ افغانستان کی فتح کی صورت میں نکلا وہ نتیجہ چیمپئن ز ٹرافی 2025 ء سے انگلش ٹیم کے مکمل طور پر آؤٹ ہونے کا باعث بھی بن گیا اور انگلش عوام کی افغان عوام میچ کی بائیکاٹ مہم بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔