
:محمد ندیم قیصر(ملتان)
:تفصیلات
سابق طالب علم رہنما، بہاالدین زکریا یونیورسٹی اور گورنمنٹ ایمرسن کالج سٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر ، دانشور اور سماجی شخصیت فاروق احمد تسنیم انتقال کر گئے ۔ مرحوم اسلامی جمیت طلبہ کے ایک بڑے طالب علم رہنما رہے۔ وہ عرصہ دراز سے کسٹمز میں نوکری کی وجہ سے ملتان سے لاہور میں قیام پذیر تھے۔انہوں نے لاہور میں اپنا گھر بنایا مگر ان کا دل ملتان اور ملتانی دوستوں کیلئے دھڑکتا تھا ۔لاہور میں انہوں نے ملتان سے جانے والوں کی ایک کہکشاں سجائی ہوئی تھی۔وہ چار دن سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو انتقال ہو گیا ۔مرحوم کے جسد خاکی کو لاہور سے ملتان لایا گیا اور نماز جنازہ ابدالی مسجد ملتان میں نماز جمعہ کے بعد ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر اور سینیر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سید جاوید علی شاہ ۔معروف صحافی شوکت اشفاق۔ضلع کونسل ملتان کے سید واجد علی شاہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمحسن شاہین سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید ۔ کالم نگار محمد اظہر سلیم مجوکہ۔ عمر فاروق خان بابر پروفیسر نسیم شاہد خواجہ حبیب الرحمان ۔نور الامین خاکوانی پروفیسر محمد اسلم سابق سپرینڈنٹ جیل بشیر احمد خان۔ منظور پہلوان۔ شکیل الرحمٰن حر ۔وسیم خان۔ شفیق الرحمان حر جلیل الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی انہیں قبرستان پاک مائی میں سپرد خاک کیا گیا دریں اثناء فاروق احمد تسنیم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بعد نماز فجر جسٹس حمید کالونی کی جامع مسجد میں کروایا گیا جس میں عزیر واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔