جعلی ادویات کیس میں ضمانت خارج ۔ ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار۔کورٹ کے سمن پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تعمیلی کانسٹیبلان کو ہدایت جاری ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ڈرگ کورٹ ملتان کے چیئرمین محمد سلیم اللّٰہ نے جعلی ادویات (سرجری میں استعمال ہونے والا پایوڈین سلوشن) برآمدگی کیس میں درخواست قبل از گرفتاری خارج کردی اور ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر نمبر 56/25 کے تحت ڈرگ انسپکٹر علی پور زہیر زبیر نے محمد لقمان ولد بشیر ( پیڈلر) جو خود کو یونیورسٹی سٹوڈنٹ ظاہر کرتا ہے سے پایوڈین سلوشن کی بوتلوں کا کارٹن بمع رسید اور بروشر فارم نمبر 5 پر قبضے میں لے کر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان بھیجے جسے لیبارٹری ٹیسٹ میں جعلی قرار دیا گیا ۔ ملزم نے دوران تفتیش وقاص ہاشمی نامی یونیورسٹی لیکچرر سے وارنٹی اور رسید ظاہر کی ہے اور بیان دیا کہ وہ ان ادویات کو صرف سپلائی کے غرض سے علی پور میں دیتا تھا تاہم وہ اپنے کونسل کے ذریعے جعلی ادویات برآمدگی کا مناسب جواز کورٹ کے سامنے پیش نہ کر سکا اور چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی اور ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان نے پولیس کو وقاص ہاشمی نامی یونیورسٹی لیکچرر سے متعلق مکمل تفتیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اور واضح کیا کہ جعلی ادویات کیسز میں کوئی غفلت اور تفتیش میں کسی قسم کی کمی نا قابل برداشت ہے ۔

ڈرگ کورٹ ملتان کے کیسزجلد نمٹانے کیلئے کورٹ کے سمن پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تعمیلی کانسٹیبلان کو ہدایت جاری ۔

ڈرگ کورٹ ملتان کے تعمیلی پولیس کانسٹیبلان کا اجلاس چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 12 اضلاع کے تعمیلی پولیس اہلکاروں کی شرکت ۔ تمام اضلاع کی تعمیل کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ تعمیلی پولیس کانسٹیبلان نے اپنے درپیش مسائل بارے چیرمین کو آگاہ کیا اور چیرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے تعمیلی کانسٹیبلان کو کورٹ کے سمن پر حاضری کو یقینی بنانے بارے ہدایت جاری کی ، ڈرگ انسپکٹرز مکمل کوائف اگر تعمیلی اہلکاروں کو دیں تو اکثر کیسز جلد تعمیل کروا لیے جائیں ۔ 

اس موقع پر ممبران ڈرگ کورٹ جاوید اقبال وینس اور ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے بتایا کورٹ میں ٹرائل کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو بیشتر فارماسیوٹیکل کمپنیز کے ہیں جو کراچی ، پشاور یا لاہور میں واقع ہیں جن کی تعمیل میں پیچیدگی کے ساتھ ساتھ فاضل وکلاء بھی کیسز میں بتدریج حاضری یقینی نہیں بناتے ، چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان نے تعمیلی پولیس کانسٹیبلان کو ہدایات جاری کی کہ آپ پراسکیوشن آفیسر ، رجسٹرار اور ممبران کو رابطے میں رکھیں تاکہ بروقت وکلاء کو بتایا جائے ۔ انہوں نے رجسٹرار کو بھی 45 زیر التوا ٹرائل کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *