گلیڈی ایٹرز کے باؤلر کا کنگز کے باؤلنگ اٹیک کا منہ توڑ جواب ۔ کوئٹہ نے کراچی کنگز کو کیا سنسنی خیز شکست سے دوچار۔ ایونٹ میں دوسری بار فتح یاب۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر دوسری جیت اپنے نام کر لی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنے پہلے ہوم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز کے معمولی مارجن سے شکست دی۔سعود شکیل کی زیرقیادت ٹیم نے محمد وسیم جونیئر، محمد عامر اور خرم شہزاد کی تیز رفتار باؤلنگ کارکردگی کے ساتھ اپنے 142 رنز کے مجموعی سکور کا دفاع کیا، ان تینوں باؤلرز نے 12 اوورز میں 79 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔پلیئر آف دی میچ ابرار احمد نے اپنے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر خوشدل شاہ کی اہم وکٹ حاصل کی، جو چار گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کو ہدف کے تعاقب میں اننگز کی ابتداء عامر کے ہاتھوں جھٹکا لگا۔ عامر نے ڈیوڈ وارنر کو ایک کے انفرادی اور مجموعی سکور 4 پر آؤٹ کیا ٹم سیفرٹ (47رنز 26گیندیں ۔5چوکے، 2چھکے) اور جیمز ونس (30 رنز، 3چوکے۔ 1 چھکا) نے دوسری وکٹ کیلئے 49 گیندوں پر 73 رنز کا مضبوط شراکت داری قائم کی تھی کہ سعود شکیل نے 9ویں اوور میں ونس کو آؤٹ کر دیا۔صرف تین اوورز کے بعد وسیم جونیئر نے سیفرٹ سے چھٹکارا حاصل کر کے کنگز کی بیٹنگ کو کاری ضرب لگائی ۔ کنگز جن کا 8.4 اوورز میں دو وکٹوں پر سکور 77 رنز تھا 17.3 اوورز میں 8 وکٹوں پر 115 بن سکا ۔ کنگز کے ٹیل اینڈر بیٹسمین حسن علی نے گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز پر اکیلے لاٹھی چارج ضرور کیا لیکن یہ مار پیٹ کنگزکو فتح نہ دلوا پائی۔ حسن علی تین چوکوں اور ایک چھکے سمیت 13 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنا پائے کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8-137 رنز بنا سکی اور 5 رنز کی کمی سے شکست کھا گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز شروع میں ہی مشکلات سے دوچار۔ 3وکٹیں 20 رنز پر گر گئیں

قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز شروع میں ہی مشکلات سے دوچار ہو گئی اور 3وکٹیں چوتھے اوور میں 20 رنز پر گر گئیں حسن علی، جنہوں نے تینوں وکٹیں حاصل کیں، نے اپنے پہلے اوور میں دو بار سعود شکیل اور فن ایلن کو چار گیندوں کے وقفے سے آؤٹ کیا۔انہوں نے چوتھے اوور میں ریلی روسو کو بھی واپس پویلین چلتاکیا۔کوسل مینڈس (22گیندوں پر36رنز،5چوکے ) اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبیو کرنے والے مارک چیپ مین نے محمد نبی کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے قبل 14 گیندوں پر 24 رنز کا تیز رفتار سٹینڈ بنا کر گلیڈی ایٹرز کی اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی مگر وہ سابق کھلاڑی محمد عباس آفریدی کا شکار بن گئے۔

ٹی 20 تیز ترین سنچری ریکارڈ ہولڈر حسن نواز اور فہیم اشرف کی باونڈریز کی بوچھاڑ ۔ گکیڈی ایٹرز اننگز ٹریک پر آ گئی

نمبر 7 کے بلے باز فہیم اشرف نویں اوور میں ٹی 20 انٹر نیشنل کے تیزترین سنچری ریکارڈ ہولڈر حسن نواز نے باؤنڈریز کی بوچھاڑ کر ڈالی اپنی ٹیم کی اننگز کو دوبارہ ٹریک پر لے آئے ۔فہیم نے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، حسن نواز نے34 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز میں دو چوکے لگائےاور چھٹی وکٹ کے لیے 59 رنز کا سٹینڈ فراہم کیااور کوئٹہ کو 69 رنز 5 آؤٹ سے 128رنز 6 وکٹوں تک پہنچادیا، اس پارٹنر شپ کو 20 سالہ باؤلر فواد علی نے توڑا۔ اس کے بعد گلیڈی ایٹرز نے محض 14 رنز پر آخری چار وکٹیں گنوائیں اور وہ 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا پائی۔کنگز کے ٹاپ پرفارمنگ باؤلر سے حسن علی نے ساڑھے تین اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں۔ میر حمزہ اور عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ کراچی کنگز کے اعدادوشمار ۔پلیئر آف دی میچ ابرار احمد

میچ 15: قذافی سٹیڈیم لاہور۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 142 آل آؤٹ، 20 اوورز (فہیم اشرف 43، کوسل مینڈس 36، حسن نواز 35؛ حسن علی 3-33، میر حمزہ 2-24، محمد عباس آفریدی 2-31)۔

کراچی کنگز 137-8، 20 اوورز (ٹم سیفرٹ 47، جیمز ونس 30، حسن علی 24 ناٹ آؤٹ؛ محمد وسیم جونیئر 2-22، محمد عامر 2-26، خرم شہزاد 2-31)۔

پلیئر آف دی میچ – ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)۔

  • Related Posts

    ملائیشیا نے پاکستان کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں مدعو نہیں کیا۔ وجہ سامنے آ گئی۔ سلطان اذلان شاہ کپ 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل سیزن ایکس: میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمنرو، رضوان اور عامر جمال پر جرمانہ عائد

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *